منصوبہ ِ فلسطین کے قیام میں کسی قسم کی کوئی معاونت فراہم نہیں کرے گا
کوالالمپور(نیوزڈیسک) ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبے پر کڑی نکتہ چینی کی ہے، بین الاقوامی پارلیمانی القدس پلیٹ فارم کی تیسری کانفرنس سے خطا ب میں مہاتیر محمد نے بتایا کہ ٹرمپ انتظامیہ کے اسرائیل کے ہمراہ تیار کردہ نام نہاد مشرق وسطی امن منصوبہ ایک خود مختار ریاستِ فلسطین کے قیام میں کسی قسم کی کوئی معاونت فراہم نہیں کرے گا، ملیشیا اس تجویز کو ناقابلِ قبول اور غیر منصفانہ سمجھتا ہے،موجودہ حالات کو مزید بگاڑنے پر مبنی مذکورہ منصوبہ مقدس شہر القدس کو اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کرنے کے مترادف ہے،یہ منصوبہ اربوں انسانوں کو اشتعال دلائے گا، اس کو یکطرفہ طور پر وضع کیا گیا ہے اور دیگر فریق فلسطین کی رائے تک نہیں لی گئی۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا نے قدس اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کردیا،…
امریکا نے قدس اسرائیل کو طلائی پلیٹ میں پیش کردیا، مہاتیر محمد
-
Ilyas - فروری 16, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 16
- 0 minute read


































