
گلگت : اسلامی تحریک پاکستان اور جماعت اسلامی نے صوبے کی آئینی حیثیت سے متعلق مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، اسلامی تحریک کے رہنماء شیخ مرزا علی کی زیر قیادت وفد نے جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے ذمہ داروں سے ملاقات کی جس گلگت بلتستان کے معروضی حالات، ملی یکجہتی کونسل اور خطے کی آئینی حیثیت کے حوالے سے بات چیت کی گئی، دونوں پارٹیوں کے قائدین نے مستقبل میں بھی مشاورت کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔


































