Sun Oct 18, 2026

فرانس میں مہنگائی کے خلاف ملک گیر پُرتشدد احتجاج، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، سینکڑوں گرفتاریاں یمنی فوج نے سعودی اپاچی ہیلی کاپٹر مار گرایا، 2 ارکان ہلاک فلسطینیوں کے قتل عام پر خاموش، مصری صدر یمن میں کارروائی کیلئے تیار خطے میں امن کے لیے تمام محاذوں پر جنگ کا خاتمہ ضروری ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ امریکی بحریہ کا پاکستانی سرزمین سے ایران کے خلاف کارروائی کا دعویٰ بے بنیاد ہے، وزارت اطلاعات پاکستان نے گبد ریمدان بارڈر پر تجارتی سرگرمیاں معطل کردیں ایران کا انصار اللہ اور سعودی عرب میں ثالثی کی پیشکش کا اعادہ بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار

روزانہ کی خبریں

اسلامک آزاد یونیورسٹی تہران اور اقرا یونیورسٹی کے درمیان تعاون کا معاہدہ

کراچی: ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان کی موجودگی میں اسلامی آزاد اور اقرا یونیورسٹی کے اعلیٰ حکام نے تعاون کی ایک یادداشت پر دستخط کئے۔ تقریب اقرا یونیورسٹی کی مرکزی عمارت میں منعقد ہوئی اور اقرا یونیورسٹی کے صدر ڈاکٹر وسیم غازی اور اسلامی آزاد یونیورسٹی کے بین الاقوامی نائب صدر ڈاکٹر جلال درخشہ نے تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے۔ اس تقریب میں مشہد اور زاہدان آزاد یونیورسٹیوں کے حکام، جو ان صوبوں کے دیگر شہروں میں آزاد یونیورسٹیوں کی مختلف شاخوں کے سربراہ بھی تھے سمیت ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان اور ایرانی وفد کے اراکین سمیت خانہ فرہنگ کراچی کے ڈائریکٹر سعید طالبی بھی شریک تھے۔
کراچی میں دونوں یونیورسٹیوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کا مقصد پروفیسرز اور طلبہ کے تبادلے، تربیتی کورسز کا انعقاد، مطالعہ کے مواقع، طلبہ کے دوروں کا انعقاد اور سائنسی و تحقیقی تعاون ہے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کراچی میں تعینات ایران کے قونصل جنرل حسن نوریان نے کہا کہ ہم ایران اور پاکستان بالخصوص صوبہ سندھ کے درمیان سائنسی اور علمی تعلقات کی ترقی کے لئے دستیاب صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہیں، امید ہے کہ اس شراکت داری سے اقراء یونیورسٹی اور اسلامک آزاد یونیورسٹی ایران میں سائنسی روابط اور تحقیقی اقدامات میں تیزی آئے گی اور اس تعاون سے دونوں یونیورسٹیوں کو بین الاقوامی یونیورسٹیوں کی عالمی درجہ بندی کی سیڑھی کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکے گی۔

مزید پڑھیے

Most Popular