Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

اسرائیل کا کوئی مستقبل نہیں ، ہر صورت مٹ کر رہے گا، سید حسن نصراللہ

فلسطینی عوام اپنے حق کے حصول کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں ،امتِ مسلمہ کو چاہئے کہ وہ فلسطینی امنگوں پراپنے موقف کو مکمل سچائی اور بہادری کے ساتھ بیان کرے
فلسطینی قوم نے مزاحمتی محاذ کے حوالے سے اپنا اٹل موقف کھل کر بیان کر دیا ہے، غاصب صہیونیوں کے ساتھ سازباز سے مزاحمت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا
بیروت (نیوز ڈیسک) حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کا کوئی مستقبل نہیں اور یہ ہر صورت صفحہ ہستی سے مٹنے والی ہے، امتِ مسلمہ کو چاہئے کہ وہ فلسطینی امنگوں کے حوالے سے اپنے موقف کو مکمل سچائی اور بہادری کے ساتھ بیان کرے، عالمی یوم القدس کے موقع پر خصوصی خطاب میں سید حسن نصراللہ نے کہا کہ ہم فلسطینی جوانوں کو قیام کرتے ہوئے دیکھتے ہیں اورآج پوری فلسطینی قوم نے مسئلہ فلسطین اور اسلامی مزاحمتی محاذ کے حوالے سے اپنے اٹل موقف کو کھل کر بیان کر دیا ہے،حالیہ واقعات نے ثابت کر دیا ہے کہ فلسطینی عوام اپنے حق کے حصول کے لئے ڈٹے ہوئے ہیں یہ مسئلہ فلسطینیوں کی مدد کے حوالے سے امتِ مسلمہ کی سنگین ذمہ داری کو مزید بھاری بنا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور خطے میں اس کے چیلوں کی حکومت کا خاتمہ اور صدی کی ڈیل کی کھلی شکست خطے میں وقوع پذیر ہونے والے اہم واقعات میں سے ہیں ،آج خطے کی نئی صورتحال اور دشمن کی جانب سے شکست اور بند گلی میں پہنچ جانے کا اعتراف ان عوامل میں سے ہے جن کے بعد اب ہمیں اپنے پورے وجود کے ساتھ یہ محسوس کر لینا چاہئے کہ قدس کی آزادی نزدیک ہے، سید حسن نصراللہ نے مختلف اسلامی عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل سے دوستی کے اعلانات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے ساتھ سازباز، مزاحمتی محاذ کی آواز کے بلند تر ہونے کا باعث ہے ،غاصب صہیونیوں کے ساتھ سازباز سے مزاحمت پر کوئی اثرنہیں پڑے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular