حماس کے ٹھکانوں پر بمباری، راکٹ حملے کا جواب دیا ہے، اسرائیلی دعویٰ
غزہ (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پر حملہ کیا اور توپ خانے کی مدد سے غزہ کے علاقے جحر الدیک کو نشانہ بنایا ،جبکہ جنگی طیاروں نے حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید بمباری کی اور اسلحہ ڈپو سمیت ملٹری سائٹس کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے قابض صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی کارروائی میں ایک ایسے ٹنل کو بھی تباہ کیا گیا ہے جسے حماس کے جنگجو اسلحہ کی اسمگلنگ کے لیے استعمال کرتے تھے جب کی ایک ٹنل سے جنگجو غزہ سے اسرائیل میں داخل ہوتے تھے،یہ حملہ سیدروت کے قریبی علاقے پر راکٹ داغنے کے جواب میں کیا گیا، صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں ، ہیلی کاپٹروں ، ڈرون طیاروں اور توپ خانوں نے حالیہ ماہ میں غزہ پٹی کے مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا ہے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پرفضائی حملہ کردیا
اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ پرفضائی حملہ کردیا
-
Ilyas - اپریل 22, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 10
- 0 minute read


































