
غزہ : اسرائیلی فورسز کی غزہ میں دہشتگردی جاری ہے۔ رفح میں صیہونی ڈرون حملے میں تین افراد شہید اور سات زخمی ہوگئے۔ غزہ سٹی کے علاقے صابرہ میں صیہونی حملے میں دو اور شجاعیہ میں تین فلسطینی شہید ہوئے۔ رفح سے ملبے تلے دو فلسطینیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ بریج کیمپ پر بمباری سے ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید ہوگئے۔ المغازی کیمپ پر اسرائیلی ڈرون نے ایک بچے کو گولی مار کر شہید کردیا۔ شمالی غزہ پر 24 دن سے جاری محاصرے میں صیہونی فوج نے ایک ہزار سے زائد فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ شہدا میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے۔ غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد تنتالیس ہزار بیس ہوگئی ہے۔


































