Fri Oct 16, 2026

یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

روزانہ کی خبریں

آسٹریا: پرائمری اسکولز میں حجاب پر عائد پابندی ختم

آسٹریا کی آئینی عدالت (VfGH) نے ملک میں حجاب پر عائد پابندی کے قانون کو کالعدم قرار دے دیا۔ آسٹریا کے پرائمری اسکولوں میں اسکارف پر لگائی گئی پابندی جو گزشتہ سال قانونی کر دی گئی تھی، اس پابندی کو منسوخ کرتے ہوئے عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ یہ اقدام ملک کے بنیادی قانون کے خلاف تھا جسے عدالت منسوخ کرتی ہے۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق عدالت کے جج نے اعلان کیا کہ اسکارف پہننے پر پابندی عائد کرنے والا قانون مذہبی غیرجانبداری کے منافی اور شہریوں کے مساوات کی خلاف ورزی تھا۔ آئینی عدالت کے حکم سے آسٹریا کے چانسلر کو فوری طور پر سابقہ قانون کی منسوخی اور اس حکم کے نفاذ کا اعلان کرنا ہو گا۔
واضح رہے کہ پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا متنازعہ قانون گزشتہ حکومت کے ذریعے منظور اور نافذ کیا گیا تھا اور اسلام دشمن عناصر نے پرائمری اسکولوں کے بعد ہائراسکینڈری اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی اسے نافذ کرنے کی کوشش کی تھی۔ گزشتہ سال حجاب کی ممنوعیت کے قانون کی منظوری کے بعد آسٹریا کے مسلمانوں خصوصاً شیعوں نے عدالت میں شکایت درج کروائی اور خوش قسمتی سے عدالت نے ان کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ یہ عظیم کامیابی آسٹریا کے مسلمانوں کی جد و جہد خصوصاً ویانا کے امام علی (ع) اسلامی مرکز کے سربراہ اور امام جماعت حجۃ الاسلام و المسلمین منتظری مقدم کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular