
کسی بچے👱♂️ کےپاس ایک خوب صورت پرندہ تھا وہ اسے بےحد چاہتاتھا.
یہاں تک کہ رات کو سوتے وقت بھی پرندے کےپنجرےکو اپنے بسترکے پاس رکھ کر سو جایا کرتا تھا🛌🦜
🏡گھر والے پرندے سے اس کی بےپناہ محبت دیکھ کر(آزادکرنےکی دھمکی دےکر) اس سے ٹھیک ٹھاک کام کرواتےتھے۔
جب بھی بچہ کام سے تھک کر اس میں مزید کام کی ہمت نہیں رہتی گھر والے اسے یہ دھمکی دیتے ہوئے کہ ابھی ہم تیرے پرندے کو پنجرے سے آزاد کردیں گےزبردستی کام کرواتے تھے۔
بچہ مجبور ہوکر التماس کرتےہوئے کہتا کہ پرندے کو رہنے دیں ہاتھ مت لگائیں جوکام چاہیں میں انجام دینے کےلئے تیار ہوں ۔ یہ سلسلہ کافی عرصہ چلتا رہا۔
💠 ایک دن اس کے بھائی 👨🦰نے آواز لگائی جاؤ جا کر چشمے سے پانی🪣 لیکر آو !
بچے نے تھکاوٹ بھرے لہجے😕 میں کہا بہت تھکا ہوا ہوں نیند آرہی ہے
💦بھائی نے کہا : ابھی ابھی تیرےپرندےکو پنجرےسےآزادکردونگا
🦅 بچے نے اطمینان بھرے لہجے میں کہا: کل رات میں نے خود آزاد كر دیا ہے اور اب جاؤ چھوڑ دو مجھے سونے دو کیونکہ اس کی آزادی کے ساتھ میں خود بھی آزاد ہوچکا ہوں.
📍یہ ہم میں سے ہر ایک کی کہانی ہے. صرف یہ کہ ہم میں سے ہر ایک کے پرندوں کی نوعیت میں فرق ہے کہ جن سے ہم نے دل لگایا ہواہے.
بہت سوں کا پرنده پیسے💵 ہیں
بعض کا قدرت🧑🦼
کچھ کےپاس ظاہری خوبصورتی اور جمال ہے🧛♀️
کچھ کے نزدیک ڈگریاں و تعلیمی عنوانات ہیں…
🔔 خلاصہ شيطان👺 اور نفس نے ہر انسان کو کسی نہ کسی چیز کے پیچھے لگا دیا ہےاور اسی سے دل لگی ہے ان سے جدا ہونے کاخوف سبب بنا ہوا ہے کہ دوسرے ہم سے مفت میں کام لیں یا ہمارا اپنا نفس ہمیں نہ چھوڑے.


































