طیاروں کے ذریعے یمن کی شہری آبادی پر پمفلٹ گرائے گئے
صنعا(نیوز ڈیسک) یمن میں القاعدہ کے جنگجوؤں کی نشاندہی اور انہیں پکڑنے کے لیے امریکا نے ایک نئی مہم شروع کردی، مہم کے تحت امریکی فوج نے طیاروں کے ذریعے یمن کی شہری آبادی پر پمفلٹ گرائے جن میں شہریوں کو القاعدہ کمانڈروں کو پناہ دینے پر سخت تنبیہ کے ساتھ القاعدہ کمانڈروں کے بارے میں درست معلومات دینے پر انعامات کا بھی اعلان کیا گیا ، امریکا کے اپاچی ہیلی کاپٹروں اور ڈرون طیاروں کی مدد سے یکلا میں القاعدہ کمانڈروں کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے لیے پمفلٹ گرائے گئے۔ ان پمفلٹس میں القاعدہ کے اشتہاری کمانڈروں کی تصاویر اور ان کے بارے میں معلومات دینے پر انعامات کی رقم بھی درج کی گئی ہے،یکلا میں القاعدہ کمانڈروں میں خالد باطرفی، سعد عاطف، عمار الصنعانی اور دیگر شامل ہیں۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- یمن میں القاعدہ لیڈروں کو پکڑنے کی نئی امریکی مہم
یمن میں القاعدہ لیڈروں کو پکڑنے کی نئی امریکی مہم
-
Ilyas - مارچ 13, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 27
- 0 minute read


































