Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

یمنی ڈرونز کے بعد ریمورٹ کشتیاں،سعودی حکام میں ہلچل

 بارودی کشتی سے سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ پر حملہ،ساحل پر دھماکے سے دھوئیں کے سیاہ بادل، کمرشل ٹریفک متاثر ،بحری جہاز کو نقصان پہنچنے کی اطلاع
دو دن میں ملک خالد ایئربیس پر ڈرون طیاروں سے دوحملے، کارروائیاں سعودی جارحیتوں اور محاصرے کا جواب ہیں،یمنی فوج،مارب کا سقوط قریب آگیا
ریاض /صنعا(نیوز ڈیسک) بارود سے بھری ریموٹ کنٹرول کشتی سے سعودی عرب کی یانبو بندرگاہ پر حملہ کیا گیا،جس کے بعد ساحل پر دھماکے سے سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے، سعودی عرب کا دعوی ہے کہ کشتی کو راستے ہی میں روک کر تباہ کر دیا تھا، بندرگاہ کے قریب پیش آنے والے واقعے سے کمرشل ٹریفک متاثر ہوئی ہے،نجی سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ حملہ ایک بحری جہاز پر کیا گیا جس سے نقصان پہنچا، ادھریمن کی فوج اور رضاکار فورس کے ڈرونزنے ایک دن بعد دوبارہ جنوبی سعودی عرب کے علاقے خمیس مشیط میں ملک خالد ایئربیس کوقاصف کے ڈرون طیاروں سے حملوں کا نشانہ بنایا، اس حملے سے ایک دن پہلے بھی ملک خالد ایئربیس کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں سعودی جارحیتوں اور محاصرے کا جواب ہیں اور یہ یمن کے قانونی اور جائز حق کے دائرے میں کی جا رہی ہیں،ادھریمن کی فوج اور رضاکارفورس نے مآرب کی جانب اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے اہم فوجی اڈے کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ،لڑائی کے دوران جنگجوں نے ہتھیار ڈال دیئے اور خود کو یمنی فوج کے حوالے کردیا، یمنی فوج الطلعہ الحمرا اور اس کے اطراف کے ٹیلوں پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد الجفینہ کے علاقے کی جانب پیشقدمی کر رہی ہے اور الطلعہ الحمرا کے علاقے میں منصورہادی کے جنگجوﺅں کی شکست کے بعد یمنی فوج کے لئے کئی راستوں سے مآرب کی جانب بڑھنے کا راستہ ہموار ہوگیا ہے یمنی فورسز شہر مآرب کے نہایت قریب پہنچ چکی ہیں اور اب صرف چند کلومیٹر کا فاصلہ باقی ہے ۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular