مریکی پابندیوں کے سبب ایران کو وبا سے نمٹنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے
تہران(نیوز ڈیسک) ایرانی صدرحسن روحانی نے اپنے ہم منصبوں کو لکھے گئے ایک خط میں ان سے مطالبہ کیا کہ وہ کورونا وائرس کی روک تھام میں ایرانی کوششوں کو نقصان پہنچنے کے سبب امریکی پابندیوں کو نظر انداز کریں، انہوں نے کورونا وائرس کے خلاف ہمہ گیر عالمی مہم اور اس مہم میں سبھی ملکوں کی پرخلوص شمولیت کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے مختلف ملکوں کے سربراہوں کے نام خط میں لکھا کہ کورونا وائرس ایک عالمی وبائی بحران بن چکا ہے جس سے نمٹنے کے لئے سب کو مل کے کوششیں کرنا ہوں گی، ڈاکٹر روحانی نے اس خط میں لکھا ہے کہ ایران کو اس وقت کورونا وائرس کے خلاف مہم میں امریکی حکومت کی غیر قانونی پابندیوں اور زیادہ سے زیادہ دباؤ کی غیر انسانی پالیسیوں کے سبب مشکلات اور رکاوٹوں کا سامنا ہے یہ پابندیاں اور ان پر عمل درآمد اقوام متحدہ کی قرارداد کے منافی ہونے کے ساتھ ہی غیر اخلاقی اور غیر انسانی بھی ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- کورونا وائرس،دنیا امریکی پابندیوں کونظرانداز کردے،روحانی
کورونا وائرس،دنیا امریکی پابندیوں کونظرانداز کردے،روحانی
-
Ilyas - مارچ 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































