Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

چین میں تیار جدید 054 فریگیٹ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل

چین میں تیار کیے جانے والے جدید 054 فریگیٹ جہاز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل ہو گئے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ہڈونگ ژونگوا شپ یارڈ چائنہ میں 054 فریگیٹ جہاز کی لانچنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں سمیت چائنہ شپ بلڈنگ ٹریڈنگ کمپنی کے چیئرمین اور دیگر عہدیداران سمیت پاک بحریہ کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کموڈور اظفر ہمایوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ فریگیٹ جہاز کی تیاری پاک چین دفاعی تعاون کا نیا اور درخشاں باب ہے، عالمی سطح پر درپیش وبائی صورتحال کے باوجود پراجیکٹ کی بر وقت تکمیل شپ یارڈ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یہ جہاز ہر قسم کے جدید ٹیکنالوجی، جنگی آلات، اسلحے اور سینسرز سے لیس ہو گا جب کہ پاک بحریہ کے بیڑے میں اس جہاز کی شمولیت سے خطے میں امن و استحکام برقرار رکھنے کی کاوشوں میں مزید بہتری آئے گی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular