Fri Oct 16, 2026

ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی سعودی جنگی طیاروں کے یمن پر فضائی حملے

روزانہ کی خبریں

ٹرمپ چلے گئے، مگر بیت المقدس ہمیشہ باقی رہے گا، حماس

حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جو مسئلہ فلسطین کو دبا دینا چاہتے تھے، چلے گئے اور گم ہو گئے جبکہ بیت المقدس باقی رہے گا اور کبھی بھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا۔ انھوں نے بیت المقدس کے بارے میں ایک آن لائن کانفرنس میں ویڈیو لنک کے ذریعے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص (ٹرمپ) مسئلہ فلسطین کو نابود کر دینا چاہتا تھا لیکن وہ خود ہی نابود ہو چکا ہے اور بیت المقدس ہرگز نابود نہیں ہوگا۔
اسماعیل ہنیہ نے صہیونی حکومت سے تعلقات استوار کرنے کے مقابلے میں عالم اسلام اور عرب دنیا سے ڈٹ جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سازباز، امت مسلمہ کے ضمیر کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ یہ پشیمانی کا سبب ہے کیونکہ "فلسطین امانت ہے اور سازباز خیانت” ہے۔ واضح رہے کہ ستر ملکوں کی اہم شخصیات کی شرکت سے منعقد ہونے والی اس دو روزہ آن لائن کانفرنس کا نعرہ ہے: "بیت المقدس ایک امانت ہے اور اسرائيل سے تعلقات کی استواری خیانت ہے۔”

مزید پڑھیے

Most Popular