Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مشکل انتخاب

ایک دولتمند آدمی جس کی کوئی اولاد اور بیوی نہیں تهی انہوں نے ایک دفعہ اپنے تمام کارکنوں کو رات کے کھانے کے لئے اپنے گھر آنے کی دعوت دی۔سب آئے اور کھانا کھانے کے بعد دولتمند شخص نے کھانے کے ٹیبل پر ان کے سامنے ایک قرآن اور کچھ پیسے رکھے اور ان سے پوچھا قرآن کا انتخاب کروگے یا پیسے کا انتخاب کرنا چاہتے ہو؟؟سب سے پہلے چوکیدار سے شروع کیا اس نے کہا میرا دل تو چاہتا تها کہ قران کا انتخاب کروں لیکن مجھے قرآن پڑهنا نہیں آتا ہے لهذا پیسے کا انتخاب کرتا ہوں کیونکہ میری حالت کی نسبت پیسے کافائده زیادہ ہے۔اس کے بعد اس دولت مند شخص کے پاس کام کرنے والے کسان سے کہا تم ان میں سے ایک کا انتخاب کرو۔ کسان نے کہا میری زوجہ بہت بیمار ہے اس کے علاج کے لئے پیسوں کی ضرورت ہے اگر یہ مشکل نہ ہوتی تو میں یقیناً قرآن کا انتخاب کر لیتا مگر مجھے پیسوں کی اشد ضرورت ہے۔اس کے بعد انہوں نے ملازمہ سے پوچھا آپ قرآن کا انتخاب کرتے ہو یا پیسہ ؟؟ملازمہ نے کہا مجھے قرآن کی تلاوت بہت پسند ہے لیکن میرے کام زیادہ ہونے کی وجہ سے قرآن کی تلاوت کا ٹائم نہیں ملتا ہے اسی وجہ سے پیسے کا انتخاب کروں گا۔آخر میں اس لڑکے کی باری آئی جو اس آدمی کے جانوروں کا رکھوالا تھا یہ لڑکا بہت نادار اور فقیر تهادولتمند شخص نے لڑکے سے کہا کہ مجھے یقین ہے تم پیسے کا انتخاب کروگے تا کہ کچھ کهاناخریدے یا اس پھٹے پرانے جوتے کے بجائے دوسرا نیا جوتا خریدے۔لڑکے نے کہا کہ میرے لیے نیا جوتا خریدنا بہت ضروری ہے یا مرغی خرید کر اپنی ماں کے ساتھ کھانے کی بہت خواہش تھی لیکن میں قرآن مجید کا انتخاب کروں گا کیونکہ میری ماں نے کہا ہے کہ الله تعالى کا ایک کلمہ ہر چیز سے بہتر ہے اور اس کامزه شہد سے بھی میٹھا ہے۔اس نے قرآن کو آٹهایا اور چوم کر اسے کھولا تا کہ پڑهے تو اس نے دیکھا قرآن کے درمیان دو لفافے موجود ہیں۔ان میں سے ایک میں ٹیبل پر رکھی ہوئی رقم کے دس برابر پیسہ تھااور دوسرے لفافے میں ایک وصیت نامہ تها جس  کی رو سے اس شخص نے اپنی ساری دولت کا وارث قرا دیا ہوا تھا۔دولتمند شخص نے کہا جو اللہ تعالیٰ کی نسبت اچها گمان رکهے گا اللہ تعالیٰ اس کو نا امید نہیں کرے گا۔سوال:الله تعالى کے بارے میں آپ کا گمان کیسا ہے ؟؟؟؟سورہ مبارکہ طہ آیت 124 میں اللہ کا ارشاد ہے کہ جو میرے ذکر سے منہ موڑ لے گا اس کی زندگی سخت ہوگی اور قیامت کے دن اسے اندھا محشور کیا جائے گا۔ لهذا ہمیں چاہیے قرآن اور اللہ سے دور نہ ہو۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular