کئی حملے ناکام، ملک خالد ایئربیس اور نجران ایر پورٹپر ڈرون حملے
صنعا(نیوز ڈیسک) یمنی مسلح افواج و عوامی مزاحمتی فورسز کی صوبہ مارب میں پیشقدمی جاری ہے ، مستعفی یمنی صدر منصور ہادی کے حامی جنگجو شہر مارب کے مغرب میں واقع تزویراتی علاقےالطلعہ الحمرا پر دوبارہ قبضہ کیلئے متعدد ناکام حملے کر چکے ہیں ، جارح فورسز کی جانب سے تازہ حملوں کو شدت کے ساتھ پسپا کر دیا، جارح فورسز کے125 جنگجو مارے گئے ہیں ، مآرب میں شکست کے پیش نظر جارح سعودی اتحاد نے مآرب کے کئی علاقوں کو وحشیانہ حملوں کا نشانہ بنایا،ادھر یمنی افواج نے جنوبی سعودی عرب کے صوبہ عسیر کے خمیس مشیط میں ملک خالد ایئربیس اور نجران ایر پورٹ کو مقامی ڈرون قاصف کے ٹو اور بدر میزائلوں سے حملے کا نشانہ بنایا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- مزاحمتی فورسز کی صوبہ مارب میں پیشقدمی جاری
مزاحمتی فورسز کی صوبہ مارب میں پیشقدمی جاری
-
Ilyas - مئی 6, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































