
امریکا نے اپنے 120 فوجی اہلکاروں کو مقبوضہ فلسطین سے نکال لیا ہے۔ امریکی وزارت جنگ پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی استقامتی محاذ سے وابستہ گروہوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں شدت آجانے کے بعد مقبوضہ علاقوں میں موجود اپنے 120 فوجی اہلکاروں کو واپس بلالیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اہلکاروں کو ایک سی 17 قسم کے ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے اسرائیل سے جرمنی میں واقع امریکی فوجی اڈے کی طرف روانہ کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی فوجی اہلکار صہیونی فوجیوں کے ساتھ مشترکہ جنگی مشقوں کی انجام دہی کے لئے اسرائیل بھیجے گئے تھے۔


































