Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

غیبت اور بہتان

ہمارے گھروں میں سب سے زیادہ جو گناہ انجام دئیے جاتے ہیں ان میں سے ایک غیبت ہے اور دوسرا بہتان بازی!!
 اور ہم ان کو گناہ بھی نہیں سمجھتے کیونکہ ہمیں علم نہیں کہ غیبت اور بہتان کہتے کسے ہیں..؟؟ آئیے ان کی تعریف کو سمجھتے ہیں:
امام جعفر صادق علیہ السلام فرماتے ہیں:
”غیبت یہ ہے کہ اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات بیان کرو جسکو خدا نے چھپا رکھا ہے اور بہتان یہ ہے کہ اپنے بھائی کے بارے میں وہ بات بیان کرو جو اس میں نہیں ہے۔“
غیبت:
غیبت یعنی میں نے کوئی ایسا عمل انجام دیا، کوئی ایسی بات کہی، یا کوئی ایسا فعل انجام دیا کہ اب میں نہیں چاہتا کہ کوئی اس سے باخبر ہو جائے۔ لیکن کوئی میرے اس عمل کو برملا کردیتا ہے: مثلا ًکہنا کہ فلاں شخص بہت سست ہے، بہت بے ایمان ہے، بہت بے صبرا ہے، جھگڑالو ہے وغیرہ۔۔۔. اب یہ سب صفات اس کے اندر پائی جاتی ہیں مثلا ًکام بھی اپنے وقت پر نہیں کرتا، بے ایمانی بھی کرلیتا ہے، صبر سے کام بھی نہیں لیتا اور چاہتا ہے اس کا کام بغیر کسی توقف کے ہو جائے، کبھی کبھی جھگڑا بھی کر لیتا ہے، لیکن اس سب کے باوجود وہ یہ نہیں چاہتا کہ اس کے یہ عیب یا اسکی یہ رفتار کسی کو معلوم ہو جائے ۔لیکن کوئی شخص اس کی ان صفات کو کسی دوسرے شخص کے سامنے بیان کر دیتا ہے. یہی غیبت ہے۔
بہتان:
بہتان یہ ہے کہ میں نے کوئی ایسا غلط کام نہیں کیا لیکن اس کا ذمہ دار مجھے بنا دیا جائے تا کہ میری آبرو کو خاک میں ملایا جا سکے..مثلا ًیہ کہنا کہ میں فلاں کے گھر گیا لیکن اس نے میری عزت افزائی نہیں کی اور مجھ سے ایک مہمان کے طور پر پیش نہیں آیا، جبکہ حقیقت میں انہوں نے آپکی مہمان نوازی اور بہت عزت کی ہو، بہتان اور غیبت میں یہی فرق کہ جس شخص کی غیبت کی جارہی ہوتی ہے اس نے وہ غلط کام کیا ہوتا ہے جبکہ جس پر بہتان باندھنے کی کوشش کی جارہی ہوتی ہے اس نے وہ کام نہیں کیا ہوتا، ہم یہ سمجھ رہے ہوتے ہیں کہ بہتان باندھنا چلیں درست نہیں لیکن غیبت کرنا تو درست ہے نا۔۔۔ کیونکہ یہ غلط صفت جب اس کے اندر پائی جاتی ہے تو اس کو کیوں نہ پھیلا دیا جائے، جبکہ غیبت گناہان کبیرہ میں سے ہے۔
خداوند متعال ہمیں ان دونوں گناہوں سے محفوظ رہنے کی توفیق عطا فرمائے

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular