Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

صہیونی اسلحہ فیکٹری میں خوفناک دھماکہ، دھوئیں کے بادل

 دھماکہ خاص طور پر وسطی فلسطین کے شہر الرملہ میں ہوا ہے
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) اسرائیلی میڈیا ذرائع نے مقبوضہ علاقوں کے وسط میں واقع اسرائیلی اسلحہ کی فیکٹری میں دھماکے کی اطلاع دی ہے۔ دوسری جانب صہیونی اخبار ہاآرتص نے اطلاع دی ہے کہ یہ خوفناک دھماکہ منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے وسط میں واقع ایک حساس سیکیورٹی مرکز میں ہوا تھا اور ابھی تک اس دھماکے کی ممکنہ ہلاکتوں کے بارے میں کوئی تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔ ہا آرتص کے مطابق یہ دھماکہ جدید ترین اسلحہ کے ٹیسٹ کے دوران پیش آیا۔ کہا جاتا ہے کہ اس اسلحہ فیکٹری میں ہر طرح کے میزائل موجود ہیں اور اسی مقام پر ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے۔عرب 48 نیوز ویب سائٹ نے بھی اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ خاص طور پر وسطی فلسطین کے شہر الرملہ میں ہوا ہے۔ آزاد ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ مقبوضہ علاقوں میں ٹومر نامی ہائی ٹیک آرڈیننس فیکٹری کے اندر ہوا ہے جبکہ پلانٹ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ واقعہ ایک کنٹرولڈ دھماکہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد دھویں کا ایک بادل ہوا میں اٹھا اور ہر جگہ پھیل گیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular