Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

صدر عارف علوی کا یوم آزادی پاکستان کے موقع پر 184 شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کا اعلان

پاکستان کے صدر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر ملکی اور غیرملکی 184 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا ہے۔
سول ایوارڈز بہترین خدمات دینے والے ملکی وغیرملکی شخصیات کودیئے جائیں گے ، فہرست کے مطابق 184 شخصیات کو ان ایوارڈز کے لیے چنا گیا ہے، یہ سول ایوارڈ اگلے سال یوم پاکستان پردیئے جائیں گے۔
پاکستان کے صدر نے 14 اگست کو یوم آزادی کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے 184 شخصیات کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کردیا۔
صدرمملکت عارف علوی نے 6شخصیات کونشان امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا ہے، ،نشان امتیاز پانے والوں میں صادقین نقوی، پروفیسرشاکرعلی، ظہورالحق مرحوم اور عابدہ پروین ، ڈاکٹرجمیل جالبی، محمد جمیل خان مرحوم اور احمد فراز مرحوم شامل ہیں جبکہ پروفیسر ڈاکٹر انوار الحق حسن گیلانی،ڈاکٹرآصف محمود کو ہلال امتیازدیا جائے گا۔
صدرمملکت نے 2غیرملکی شخصیات کو ستارہ امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا ہے، چینی شخصیت جیک ماکوپاکستان کیلئےخدمات پرہلال قائداعظم عطا کیا جائے گا جبکہ کوریا کےکیوجیونگ لی اورکینیڈا کی سلماعطااللہ جان کو ستارہ پاکستان دیا جائے گا۔
صدرپاکستان نے 24 شخصیات کو ستارہ شجاعت دینے کا اعلان بھی کیا ہے، ستارہ شجاعت پانیوالوں میں جوادقمر،صفیہ شہید،حیات اللہ ، ملک سردار خان شہید، ممتازخان داوڑ ، حیات اللہ داوڑ خان داوڑہرمزشہید،ملک محمد نیازخان شہید، سپاہی اخترخان شہید، محمد نوید صادق شامل ہیں۔
صدر پاکستان کی جانب سے 27 شخصیات کو ستارہ امتیاز عطا کیا جائے، اداکارہ بشریٰ انصاری اور اداکارطلعت حسین کیلئے ستارہ امتیاز کا اعلان کیا ہے جبکہ رائٹر فاروق قیصر، سابق کرکٹرعبدالقادر مرحوم کو بھی ستارہ امتیازعطا کیا جائے گا۔
اداکارہ ریشم، اداکار ہمایوں سعید،سکینہ سموں، گلوکارمحمد علی شیکی ، علی ظفر، مہہ جبین قزلباش کو تمغہ حسن کارکردگی دینے کااعلان کیا گیا ہے جبکہ نعیم بخاری کو بھی ستارہ امتیاز دیا جائے گا۔
صدرکی جانب سے 44 شخصیات کو صدارتی تمغہ حسن کارکردگی عطا کیا جائے گا، جن میں مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل شامل ہیں۔
پاکستان کیلئےخدمات پرچینی شخصیت ینگ یانگ،لی فنگران کیلئے ستارہ قائداعظم کا اعلان کیا ہے جبکہ ترکی کے ڈاکٹرسیلل سوئیڈان، برطانوی شہری طارق شفیع مرحوم اور فیصل رشید کو بھی ستارہ قائداعظم دیا جائےگا۔
پاکستان کیلئےخدمات پرامریکی شہری رچرڈ جیری ہاروٹز کو ستارہ خدمت اور ڈنمارک کی مس جینی ٹیلر کو تمغہ پاکستان عطا کیا جائے گا۔
23پاکستانی شخصیات کو تمغہ شجاعت بھی دینے کا اعلان کیا گیا ہے ، تمغہ شجاعت پانیوالوں میں شکیلہ نازشہید، شاہد علی شہید، احمد افتخار شہید، خداریار شہید، حسین علی شہید شامل ہیں۔
صدر عارف علوی نے 46شخصیات کو تمغہ امتیازعطا کرنے کا اعلان کیا ہے، تمغہ امتیاز پانے والوں میں اداکارہ زیبا شہناز بھی شامل ہیں جبکہ تھائی لینڈ کے انومت امات کو پاکستان کیلئے خدمات پر تمغہ قائداعظم دیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular