Sat Oct 10, 2026

سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت ایران کے حملوں کے بعد امریکی فوج نے کویت کا اہم اڈہ خالی کر دیا بھارت پاکستان میں دہشت گردی کیلئے طالبان کی مدد کر رہا ہے: جواد اجمل شام کا سعودی عرب کی درخواست پر یمن میں فوج بھیجنے پر غور پیوٹن کا ایران کی تاریخی اور غیر معمولی ثابت قدمی کا خیرمقدم ایران کی لبنان میں جنگ کے متاثرین کیلئے حزب اللہ کو 20 کروڑ ڈالر کی امداد ڈی جی آئی ایس پی آر کی سعودی عرب میں فوجی تعیناتی کی تصدیق فرانس میں طلبہ مظاہرین پر پولیس تشدد، تہران میں فرانسیسی سفیر کی طلبی

روزانہ کی خبریں

دہشت گردوں کا شام کے شہر ادلب میں کیمیائی حملے کا منصوبہ


 جبہة النصرہ اور وائٹ ہیلمیٹس نے حال ہی میں زہریلے اور کیمیائی مادوں سے بھرے 6 کنٹینر ادلب کے علاقے جسر الشغور میں منتقل کردئے،روسی عہدیدار
 دہشت گردوں کا مقصد تھا کہ حملے کر کے الزام حکومت پر دھریں او رعالمی دباو بنا کر انتخابات کے عمل کو متاثر کریں لیکن وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکے
 دمشق (نیوز ڈیسک) دہشت گردوں نے ایک بار پھر شام کے شہر ادلب میں کیمیائی حملے کا منصوبہ بنا لیا، جبہة النصرہ اور وائٹ ہیلمیٹس نے حال ہی میں زہریلے اور کیمیائی مادوں سے بھرے 6 کنٹینر ادلب کے جسر الشغور نامی علاقے میں منتقل کئے ہیں ،اس بات کا انکشاف روسی مرکز برائے صلح و آشتی کے نائب سربراہ ایڈمیرل الکسانڈر کارپوف نے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں نے صدارتی انتخابات سے قبل کیمیائی حملہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، ادلب پہنچائے گئے کنٹینرز میں ممکنہ طورپر کلورین گیس بھری ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مقصد تھا کہ صدارتی انتخابات سے قبل کیمیائی حملے کر کے اس کا الزام بشار اسد حکومت پر دھریں اور اس طرح اپنے خیال میں عالمی دباو بنا کر انتخابات کے عمل کو متاثر کریں، انتخابات سے قبل وہ اپنے منصوبے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular