
تل ابیب : ایران کے جوہری معاہدے کی بحالی پر امریکا اور صیہونی حکومت کے اختلافات دور نہ ہوسکے۔ صیہونی وزیرخارجہ یائیر لیپڈ نے امریکی ہم منصب کے دورہ اسرائیل کے دوران بھی یہ معاملہ اٹھایا۔ صیہونی وزیرخارجہ نے انٹونی بلنکن کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران دعویٰ کیا کہ دنیا ایران کے جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ ہم ایران کے جوہری خطرے سے نمٹنے کے لئے ہر ضروری اقدام اٹھائیں گے جبکہ امریکاہماری مددکرے گا تاکہ اس کے عوام بھی زیادہ پرامن زندگی گزار سکیں۔ انہوں نے ایرانی جوہری پروگرام کے حوالے سے امریکا کے ساتھ سخت اختلافات کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ یہ مسئلہ باہمی تعاون میں رکاوٹ نہیں بنے گا۔ انٹونیو بلنکن نے دعویٰ کیا کہ ہمارے پاس ایسا معاہدہ موجود ہے کہ جس کے ذریعے ہم جوہری ہتھیاروں تک ایران کی رسائی میں رکاوٹ بن سکتے ہیں۔


































