امریکی اعلان نیا سیاسی جرم اور کھلی اشتعال انگیزی ہے، حماس کی شدید مذمت
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکا نے بیت المقدس کے فلسطینی باشندوں کواسرائیل کے غیرقانونی شہری قراردے دیا، جس کی حما س نے شدید مذمت کی ہے، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی وزارت خارجہ کے تازہ موقف کو فلسطینی قوم کے خلاف ایک نیا سیاسی جرم قرار دیا اور کہا کہ امریکی اعلان کھلی اشتعال انگیزی ہے، امریکا اور اسرائیل بیت المقدس کی تاریخی اور اس کی تہذیب وثقافت کومسخ کرنے کے لیے فلسطینی آبادی کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر صیہونیوں اور امریکیوں کی یہ چال کامیاب نہیں ہوگی انہوں نے خبردار کیا کہ امریکہ اور اسرائیل القدس کے تاریخی تشخص کو پامال کرنے کے لیے مذموم اقدامات کرہے ہیں۔ مگرصیہونی اور امریکی مل کر بھی اپنی مجرمانہ سازشوں میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- بیت المقدس کے فلسطینی اسرائیل کے غیرقانونی شہری قرار
بیت المقدس کے فلسطینی اسرائیل کے غیرقانونی شہری قرار
-
Ilyas - مارچ 18, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 18
- 0 minute read


































