Sat Oct 10, 2026

امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ اسرائیل کو ایران پر ممکنہ حملے کیلئے تیار رہنے کی ہدایت

روزانہ کی خبریں

بھارت جودھ پور میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل کا حساب دے، ڈاکٹر رمیش کمار

سربراہ پاکستان ہندو کونسل ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا ہے جودھ پور میں گیارہ پاکستانی ہندوؤں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، بھارت اس کا حساب دے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب قانونی نقطے سے بھی کیس لڑیں گے، ہماری آئندہ کی حکمت عملی کیا ہو گی اس حوالے سے جلد موقف پہش کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں رام مندر بناتے وقت مجھے بلایا گیا، میں نے کہیں نہیں پڑھا کہ اللہ کا گھر گرا کر مندر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اتنے کم وقت کی کال پر ہندبرادری کا اسلام آباد میں اکٹھا ہونا قابل تحسین ہے۔ ڈاکٹر رمیش کمار نے کہا کہ ہندو براردری کی طرف سے اسلام آباد میں دھرنے کا مقصد احتجاج ریکارڈ کرانا تھا، بھارتی ہائی کمیشن جا کر احتجاجی قرارداد پیش کی ہے، انتظامیہ نے جلد دھرنا ختم کرنے کی درخواست کی جسے قبول کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت کی آواز کو دبایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ 9 اگست کو بھارت میں 11 پاکستانی ہندو پراسرار طور پر ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے کہا تھا کہ پاکستان سے جانے والے ہندو راجستھان کے ضلع جودھپور میں رہائش پذیر تھے، جاں بحق ہونے والے پورے خاندان کا صرف ایک فرد ہی زندہ بچا تھا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular