انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود وہ اس بات کے حق میں نہیں ہیںکہ انتخابات کو ملتوی کیا جائے،فلسطینی مزاحمتی گروپس
انتخابات کاالتوا عوام کے سیاسی حق پر ڈاکہ زنی ہے، اسماعیل ہنیہ، فلسطینی اتھارٹی کا فیصلہ غاصب صہیونی حکومت کے مفاد میں ہے ،فلسطینی گروپس
غزہ /مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے انتخابات کے التواسے متعلق اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے اسرائیلی مفاد میں قرار دے دیا، فلسطینی گروپوں نے واضح کیا کہ وہ انتخابات کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل و مشکلات کے باوجود وہ اس بات کے حق میں نہیں ہیں کہ انتخابات کو ملتوی کیا جائے،حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے انتخابات کے التوا کو بغاوت قرار دیا اور کہا کہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پرمنعقد کئے جانے چاہئیں،حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے انتخابات کے التوا کو عوام کے سیاسی حق پر ڈاکہ زنی قرار دیا،انہوں نے کہا کہ بیت المقدس شہر میں انتخابات کے انعقاد کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں پایا جاتا، انہوں نے کہا کہ قدس کی جنگ ، قومی جنگ اور امت کی جنگ ہے اور اس کا مقصد آزادی کا حصول ہے حماس کے رہنما خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطین کے قومی انتخابات کی منسوخی یا التوا کا فیصلہ پوری طرح غلط ہے ،مختلف فلسطینی تنظیموں اور تحریکوں نے انتخابات کے التوا پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے اس فیصلے کو غاصب صہیونی حکومت کے مفاد میں قرار دیا ہے،اس سے پہلے رام اللہ میں محمود عباس کی صدارت میں الفتح تحریک کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غاصب صہیونی حکومت نے اگر بیت المقدس کے شہریوں کو انتخابات میں نامزدگی اور انتخابی مہم چلانے کی اجازت نہیں دی تو فلسطین کے انتخابات غیر معینہ مدت تک کے لئے ملتوی کردیئے جائیں گے،فلسطین کے پارلیمانی انتخابات 15 سال کے بعد 22 مئی، صدارتی انتخابات 31 جولائی اور قومی کونسل کے انتخابات 31 اگست 2021 کو منعقد ہونے والے تھے
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- انتخابات کا التوااسرائیلی مفاد میں،فلسطینی تنظیمیں برہم
انتخابات کا التوااسرائیلی مفاد میں،فلسطینی تنظیمیں برہم
-
Ilyas - مئی 6, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 17
- 0 minute read


































