اسامہ بن لادن تک پہنچنے کیلئے امریکی سی آئی اے کی جعلی مہم نقصاندہ ثابت ہوئی، پولیو ویکسی نیشن کی شرح میں 39 فیصد تک کمی آچکی ہے
اسلام پسند لوگوں کی بڑی تعداد پولیو کارکنان کو خفیہ جاسوس تنظیموں کا نمائندہ سمجھتی ہے، پولیو ٹیموں پر حملوں کی وجہ بھی یہی سوچ ہے،رپورٹ
لندن: یورپی ماہرین نے اپنی تازہ تحقیق میں کہا ہے کہ 2011 میں اسامہ بن لادن تک پہنچنے کیلئے امریکی سی آئی اے نے اپنی جعلی پولیو مہم کے ذریعے پاکستان میں پولیو ویکسی نیشن پروگرام کو بدترین نقصان پہنچایا، جس کے اثرات آج تک جاری ہیں ،جرنل آف دی یورپین اکنامک ایسوسی ایشن کے تازہ شمارے میں اسپین اور برطانیہ کے دو ماہرین نے دس سالہ اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا ہے کہ پاکستان میں اسلام پسندوں کی اکثریتی آبادی والے علاقوں میں پولیو ویکسی نیشن کی شرح میں 39 فیصد تک کمی آچکی ہے، حالیہ برسوں میں پولیو ویکسین کے خلاف عوامی مزاحمت کی بڑی وجہ اسلام پسند لوگوں کی بڑی تعداد کا پولیو کارکنان کو خفیہ جاسوس تنظیموں کا نمائندہ سمجھنا ہے،ان شبہات کے حق میں اسی جعلی پولیو مہم کو بطور ثبوت پیش کیا جاتا ہے جو 2011 میں امریکی سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کو پکڑنے کےلیے انجام دی تھی، اس جعلی پولیو مہم کیلئے سی آئی اے نے مقامی ڈاکٹر شکیل آفریدی کا استعمال کیا تھا، یہی نہیں بلکہ آج شدت پسندوں کے ہاتھوں زخمی اور قتل ہونے والے پولیو کارکنان اور انتظامی اہلکاروں کی بڑی وجہ بھی یہی سوچ ہے جولائی 2011 میں اس بات کے انکشاف پر دنیا بھر کے طبی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ایسے واقعات آئندہ نہ ہونے کی یقین دہانی کروائی جائے مئی 2013 میں امریکا کے معتبر سائنسی جریدے سائنٹفک امریکن کے ادارتی بورڈ نے اپنی ایک مشترکہ تحریر امریکی حکومت کو شدید ترین تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سی آئی اے کی اس حرکت نے دنیا بھر میں پولیو ویکسی نیشن پروگرام کو 25 سال پیچھے پہنچا دیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- امریکا نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کوبدترین نقصان پہنچایا…
امریکا نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم کوبدترین نقصان پہنچایا (یورپی ماہرین)
-
Ilyas - مئی 20, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































