Sat Oct 17, 2026

یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ

روزانہ کی خبریں

امریکا میں بے روزگاروں کی تعداد بڑھنے لگی

امریکا کے محکمہ برائے افرادی قوت نے کہا ہے کہ کورونا کے بعد ملک بھر میں بے روزگاری کی فی ہفتہ شرح میں تیزی سے اضافہ ہوگیا ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کورونا سے قبل بے روزگاری الاؤنس کے لیے ہر ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد عموماً 2 لاکھ 20 ہزار سے کم ہوتی تھی لیکن گزشتہ ہفتے 7 لاکھ 44 ہزار امریکیوں نے بے روزگاری الائونس کے لیے درخواستیں دیں جو کہ اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ آجر ابھی بھی اپنے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کر رہے ہیں۔ امریکا میں کووڈ کے خلاف زیادہ تر لوگوں کی ویکسی نیشن کی گئی ہے، صارفین کا اعتماد بھی بحال ہوا ہے اور حکومت کی جانب سے معیشت میں بہتری کے لیے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں لیکن اس کے باوجود امریکا میں بے روزگاری میں اضافہ ہوا ہے۔
امریکی حکومت کے مطابق گزشتہ سے گزشتہ ہفتے موصول ہونے والی درخواستوں کی تعداد 7 لاکھ 28 ہزار تھی اور ایک ہفتے میں ہی بے روزگاروں کی تعداد میں 16 ہزار افراد کا اضافہ ہوگیا۔ ایک ہفتے قبل تک 37 لاکھ سے زائد امریکی ریاستی بے روزگاری الاؤنس سے مستفید ہورہے تھے۔ اگر اس میں گزشتہ سال متعارف کرائے گئے ضمنی ریاستی پروگرام کو بھی شامل کیا جائے تو بے روزگاری الاؤنس لینے والے امریکیوں کی تعداد 1 کروڑ 82 لاکھ ہوچکی ہے۔ اس ہفتے ہی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے رواں سال امریکی معیشت میں 6 اعشاریہ 4 فیصد شرح نمو کی پیش گوئی کی ہے جو 1984ء کے بعد دنیا کے امیر ترین ممالک کے درمیان سب سے زیادہ تیزی سے ہونے والا سالانہ اضافہ ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular