Sat Oct 17, 2026

بی بی زینبؑ کا کردار، صبر، بہادری اور ثابت قدمی خواتین کیلئے مشعلِ راہ ہے، ولی امر مسلمین اسرائیل مغربی کنارے میں صیہونی بستیوں کا جبری قیام روکے، چینی وزیرخارجہ امریکا کو ایران کے خلاف کیے گئے مظالم پر سزا ملنی چاہیے، قالیباف یمنی فوج نے سعودی عرب کا جاسوسی اور جنگی ڈرون مار گرایا احمد الشرع کو دھمکی دیکر شام میں دروز برادری کا قتل رکوایا، نیتن یاہو یمن سے مکہ یا مدینہ پر حملے کا دعویٰ جھوٹ ہے، انصار اللہ ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف اختلاف رائے کا حق ختم کرنا معاشرے کے لیے خطرناک ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ پشاور میں المناک سانحہ، اسکول کی چھت گرنے سے 34 بچے اور خاتون ٹیچر جاں بحق

روزانہ کی خبریں

امارات کے بعد بحرین کا بھی غاصب اسرائیل سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کے بعد بحرین نے بھی اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسرائیل اور بحرین کے درمیان ہونے والے معاہدے سے آگاہ کیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ’آج ایک اور بڑی پیش رفت ہوئی ہے، ہمارے دو عظیم دوستوں اسرائیل اور بحرین نے امن معاہدے پر اتفاق کیا ہے، گزشتہ 30 روز میں اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ کرنے والا بحرین دوسرا عرب ملک ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ ’صدر ڈونلڈ ٹرمپ، بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ بن سلمان الخلیفہ اور اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نتن یاہو کے درمیان آج مذاکرات ہوئے اور اس بات پر اتفاق ہوا کہ اسرائیل اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات مکمل طور پر قائم کیے جائیں گے‘۔
مشترکہ اعلامیے میں اسے ایک بہت بڑی پیش رفت قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام اور براہ راست مذاکرات کی بحالی سے مشرق وسطیٰ میں مثبت تبدیلی کا عمل تیز ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق شاہ حمد اور نین یاہو نے خطے میں امن کے قیام میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کاوشوں کو سراہا۔
تینوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی بحالی کے اعلان پر اماراتی ولی عہد شیخ محمد بن زائد النہیان کی قیادت کو بھی سراہا۔
اعلامیے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین کو دعوت دی کہ وہ بھی 15 ستمبر کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کرے جسے بحرین نے قبول کرلیا ہے۔

مزید پڑھیے

Most Popular