سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے بعد غزہ پر حملے، بچوں سمیت 40فلسطینیی شہید ،جارحیت کے بعد مزاحمتی گروپوں کی صہیونی ریاست پر راکٹوں کی بارش
تل ابیب میں راکٹوں سے تباہی، فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی جنگ میں کامیاب ہوگا،اسماعیل ہنیہ، بیت المقدس میں من مانی کرنے کا دور گذرچکا ،مزاحمتی گروپ
غزہ (نیوزڈیسک) اسرائیل نے فلسطین پر قیامت ڈھادی ،بیت المقدس میں سینکڑوں فلسطینیوں کو زخمی کرنے کے بعد غزہ پر فضائی حملوں میں13 بچوں سمیت 40فلسطینیوں کو شہید کردیا، اسرائیلی جارحیت کے بعد مزاحمتی گروپوں نے صہیونی ریاست پر راکٹوں کی بارش کردی، جس میں 5صہیونی ہلاک اور تین درجن سے زائد زخمی ہوگئے ،مقبوضہ علاقوں میں مسلسل سائرن بجتے رہے اوریہودی آبادگار جان بچانے کیلئے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھاگتے رہے، راکٹ حملوں کے بعد پارلیمنٹ بھی خالی ہوگئی اور ارکان اجلاس چھوڑ کر بھاگ نکلے، القسام بریگیڈ نے منگل کو ایک دن میں 130سے زائد راکٹ داغے ،کئی راکٹ دارلحکومت تل ابیب میں بھی گرے جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، تیل پائپ لائن اور دوسرے مقامات پر آگ بھڑک اٹھی،اسرائیل کا میزائل ڈیفنس سسٹم راکٹ روکنے میں ناکام ہوگیا، اسرائیل کے وزیراعظم بن یامین نتن یاہو نے کہا ہے کہ حماس نے ریڈ لائن کراس کرلی اسرائیل پوری طاقت کے ساتھ جواب دے گا ،اسے بھاری قیمت چکانی ہوگی، اسرائیلی فورسز کے حملوں میں حماس کے کمانڈرز بھی مارے گئے، استقامتی محاذ نے تل ابیب سمیت متعدد مقبوضہ شہروں میں صہیونی اہداف کو اپنے راکٹوں کا نشانہ بنایا ہے،فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ صہیونی ٹھکانوں پر 500 سے زیادہ راکٹ فائر کئے گئے ہیں، اُدھرگزشتہ جمعہ سے جاری اسرائیلی درندگی کا مظاہرہ رواں ہفتے بھی جاری رہا، اسرائیلی پولیس اہلکاروں نے فلسطینی مظاہرین کو ربڑ کی گولیوں اور اسٹن گرینیڈسے نشانہ بنایا، جس سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوئے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے اس کے خلاف فلسطینی نوجوانوں کے جوابی حملے جاری رہیں گے، بیت المقدس کے مسئلے نے داخلی اور بیرونی سطح پر ایک نیا سیاسی عوامی اور جنگی توازن قائم کر دیا ہے اور سرانجام فلسطینی عوام کا عزم و ارادہ ہی اس جنگ میں کامیاب ہوگا ، غزہ میں فلسطینی استقامتی گروہوں کی مشترکہ آپریشنل کمان نے بھی زور دے کر کہا ہے کہ غاصب صہیونی حکومت کو اپنے کئے کی سزا بھگتنا ہو گی اور یہ کہ بیت المقدس میں اپنی من مانی کرنے کا دور گذرچکا ہے، فلسطینی شہری تنہا نہیں اور فلسطینی گروہ ان کی ڈھال اور ان کے ہتھیار ہیں، اب صہیونیوں کی من مانی کا دور ختم ہو چکا ہے اور اب انکی جارحیت کا جواب میدان میں دیا جائے گا، تل ابیب نے فلسطینیوں کے حملوں کو رکوانے کے لئے فوری طور پر مصر کو ثالثی کا مشن سونپ دیا ہے، حماس نے مصری ثالث کے ذریعے پیغام دیا ہے کہ مسجد الاقصی سے صہیونی فوجیوں کے مکمل انخلا، حالیہ بحران کے دوران گرفتار افراد کی رہائی اور شیخ جراح محلے سے متعلق تمام اقدامات کو معطل کرنے تک استقامتی محاذ کسی قسم کی بات چیت کے لئے تیار نہیں ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- اسرائیلی درندگی ، بھرپور جواب نے غاصب صہیونی ریاست کو…
اسرائیلی درندگی ، بھرپور جواب نے غاصب صہیونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا
-
Ilyas - مئی 13, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 12
- 0 minute read


































