
نیویارک : امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ جنگ بندی کی قرارداد ویٹو کردی۔ قرارداد الجزائر، گیانا اور سلوانیہ سمیت سلامتی کونسل کے دس غیر مستقل ارکان نے پیش کی تھی۔ امریکا پہلے بھی تین بار جنگ بندی کی قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے۔ غیر مشروط جنگ بندی کے حق میں چودہ جبکہ مخالفت میں صرف امریکا نے ووٹ دیا۔ امریکا نے کہا ہے کہ قرارداد سے حماس کو خطرناک پیغام جائے گا۔ حماس اسے اپنی حکمت عملی کی توثیق سمجھے گی اور امریکا ایسا ہوتا نہیں دیکھ سکتا۔


































