Wed Nov 25, 2026

آبنائے ہرمز میں دو امریکی ڈرون لوکاس اور ایم کیو 9 تباہ کر دیئے، ایران جرمنی میں گھریلو تشدد کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ، متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار سے متجاوز امریکی عوام ایران کخلاف جنگ ​​کا فوری خاتمہ چاہتے ہیں، سروے رپورٹ ایران کی 7 شرائط پوری ہونے تک امریکا سے مذاکرات نہیں ہوں گے، قالیباف امریکی محاصرے کو توڑنے کے لیے پُرعزم ہیں، محسن رضائی پہلا پاکستانی محمد ذیشان علی خلا میں پہنچ گیا آبنائے ہرمز نہیں کھولی جائے گی، ایرانی آرمی چیف سعودی دارالحکومت ریاض کی بلند ترین عمارت پر ایک ہفتے میں دوسری بار حملہ امریکہ کے ساتھ مل کر ایران پر ممکنہ حملے کی تیاری کر رہے ہیں، اسرائیلی وزیر جنگ کا دعویٰ دہشت گردی، نفرت انگیز تقاریر سمیت ہماری 4 ریڈ لائنز ہیں، محسن نقوی ایران کا زمینی محاصرہ تقریباً ناممکن ہے، عباس عراقچی اسرائیل کے غزہ میں فضائی حملے، انروا کا 35 سالہ کارکن اور 2 فلسطینی شہید قطری وزیرِ اعظم کی مارکو روبیو سے ملاقات، ایران امریکا کشیدگی کم کرنے پر تبادلہ خیال این پی ٹی سے علیحدگی کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا، اسماعیل بقائی وینزویلا کے تیل کا معاہدہ: امریکی نائب صدر کیخلاف تحقیقات کا آغاز

روزانہ کی خبریں

ہاتھی ہے ابابیل کی کنکر سے مرے گا(۲)

سید جعفر شاہ کاظمی
پچھلے کالم میں میں نے قرآن مجید سے تین قصے نقل کئے تھے۔ قرآن اس طرح کے بے شمار قصوں سے بھرا پڑا ہے۔اور ان تمام قصوں کا مقصد بنی نوع انسان کی ہدایت و رہنمائی ہے۔تاکہ انسان اس سے عبرت حاصل کرسکیں۔بات صرف ایران امریکہ تک محدود نہیں ہے۔ جب سے انسان اس دنیا میں آئے ہیں تب سے ہی یہ خطرہ لاحق ہو گیا تھا کہ یہ حد سے تجاوز کریں گے۔انسان نے ہر دور میں فطرت کے قوانین کو روندنے کی کوشش کی ہے۔ اور بہت سی قومیں اسی لئے تباہ بھی ہوئیں۔کیا ہم نمرود اور حضرت ابراہیم ؑکو بھول گئے کہ کس طرح نمرودکی سرکشی بڑھتی گئی کیونکہ وہ اس زمانے کاسپرپاورتھا۔ اور آخرکار اللہ نے مچھر کے ہاتھوں نمرود اور اس کے عظیم الشان فوج کو تہنس نہس کرکے رکھ دیا۔انسان سرشت میں توسیع پسندانہ ہے۔اور اپنی توسیع پسندانہ عزائم کی تکمیل کے لئے انسان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔انسان کی اس بے لگام خواہشات کو اگر کوئی کنٹرول کرسکتاہے تو وہ ہے مذہب،قانون اور اخلاقی قدریں۔مگر شیطانی اور طاغوتی طاقتیں اپنے آپ کو ان چیزوں سے اعلی ٰ اور مبرا سمجھتی ہیں۔اوراپنے سے کمزور قوموں کے جان مال سے کھیلنا اپنا حق سمجھتے ہیں۔اسکی عملی تفسیر اگر دیکھنا چاہو توجنگ عظیم اول و دوئم کے نقصانات، فلسطین سے لے کر کشمیر تک،اورافغانستان سے لے کر عراق، شام،یمن اورنائجیریا تک میں بلند ہوتے آگ کے شعلوں کی تپش کو آپ محسوس کرسکتے ہیں۔
ایران اور بڑے طاقتوں کے درمیان پہلی باضابطہ اور بلاواسطہ کشمکش اس وقت شروع ہوئی جب 1890میں ایران کے قاجاری سلسلے کے بادشاہ ناصرالدین قاجار نے برطانیہ کے ساتھ تمباکو معاہدے پر دستخط کئے۔ جس کے تحت ایران میں تمباکو ساز کمپنیوں کو برطانیہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ایرانی علما کی نظر میں یہ برطانیہ کی ایران میں قدم جمانے کی چال تھی جس طرح اس نے ایسٹ انڈیا کمپنی کے بہانے انڈیا پہ قبضہ جمایا تھا۔ لہذا اس وقت کے مذہبی رہنما آیت اللہ العظمی میرزا حسن شیرازی نے تمباکو کے خلاف تاریخی فتوی صادر کیا جس کے تحت تمباکو نوشی، اسکی صنعت،اور تجارت کو حرام قرار دے دیا گیا۔یوں وہ معاہدہ اپنے آپ ناکام ہوا مگر برطانوی و سامراجی طاقتیں مسلمان مذہبی رہنماوں کی طاقت اور اپنے لئے اصل خطرے کے مرکز و محور کو جان چکی تھی۔لہذا عوام کو علما سے دور اور دین کو سیاست سے جدا کرنے کے لئے منظم کوششیں شروع ہوئیں۔ نوجوانوں کو تعلیم،روشن خیالی، انسانی حقوق اور بہتر مستقبل کے سپنے دکھا کر علما اور دینی مراکز سے دور کرنے کی کوششیں کی گئی جو کافی حد تک ثمرآور بھی ثابت ہوئیں۔جبکہ دوسری طرف قاجاری بادشاہوں کی نااہلی کی وجہ سے ایران میں معاشی و معاشرتی مسائل نے سر اٹھا لئے۔ان حالات میں 1921 میں طاغوتی آقاوں خصوصا انگریزوں کی مدد سے رضاخان پہلوی نے فوجی بغاوت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ کرلیا۔ چونکہ وہ انگریزوں کی آشیرباد سے مسند حکومت تک پہنچا تھا لہذاپنے آقاوں کی ہر بات کو تسلیم کرتا تھا۔اور ان کے طاغوتی مفادات کی حفاظت کرتا تھا۔پہلوی نے حکومت میں آتے ہی آدھے سے زیادہ ایران کے زرعی زمینوں اور املاک کو اپنی ملکیت میں لیا۔عوام کو کنٹرول کرنے کے لئے سخت گیر پولیس کا انتظام کیا۔ معاشرے میں خوف و ہراس کا ماحول تھا۔یہاں تک کہ عزاداری، مدارس میں قرآن کی تعلیم، دینی مسائل و احکام کی تعلیم اور حتی ٰنماز جماعت پر بھی پابندی لگادی گئی۔ ایسے حالات میں بھی ایران کے علما آگے آئے اور قم میں شاہ ایران کے خلاف دھرنا دیکر بیٹھ گئے۔105دنوں کے دھرنے کے بعد شاہ نے پسپائی اختیار کرلی۔رضا خان پہلوی نے حجاب پر بھی پابندیاں لگائیں۔وہ ایران کو مکمل طور پر غیر اسلامی معاشرہ بنانے پہ تل گیاتھا۔رضا خان علما اور دینی طلبا کو خاص کر نشانہ بناتا۔ مگر اس وقت کے علما نے رضا خان پہلوی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی۔اوراس راہ میں صعوبتیں، قید و بند کی مشکلات برداشت کیں۔
جنگ عظیم دوئم میں شاہ ایران رضا خان پہلوی نے جرمنی کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا۔ جنگ کے دوران 1941 میں ایران پر اتحادی حکومتوں کاقبضہ ہوگیا اور رضا خان پہلوی کو حکومت سے نکال باہر کیاتاہم ظاہری طور پرستمبر 1941میں حکومت رضاخان پہلوی کے بیٹے محمد رضا پہلوی کے حوالے کردی گئی۔محمد رضا شاہ پہلوی نے حکومت میں آتے ہی امریکہ اور برطانیہ سے خصوصی مراسم بڑھائے۔ان کو ایرانی عوام سے زیادہ امریکی و برطانوی مفادات عزیز تھے۔گویا ایران مکمل طور پرعالمی سامراجی طاقتوں کے قبضے میں چلا گیا۔شاہ نے ایرانی عوام کی خواہشات کے برعکس اسرائیل کے ساتھ بھی بے مثا ل تعلقات قائم کئے۔اگرچہ شاہ نے یہ تعلقات ایرانی عوام سے پوشیدہ رکھنے کی کوشش کی مگر حقیقت لوگوں تک پہنچ چکی تھی۔24 جون2019 کوNews Week نے اس حوالے سے ایک رپورٹ چھاپی ہے اس کے الفاظ کچھ یوں ہے:
"The documents expose Israel’s extensive and exceptional relations with a foreign country, not only because these political and security-based relations were with with a Muslim country, but because the relationship with the Shah’s dictatorship was strategic and central to the State of Israel from a security, economic and political point of view. At the time, Israel’s relations with many other countries were limited mainly to weapons sales in exchange for votes in international forums.”
جبکہ ایرانی عوام اور علما شروع سے ہی شاہ ایران کی اسرائیل اور امریکہ نواز پالیسیوں کے سخت مخالف تھے۔امریکہ ایک طرف شاہ سے روابط بڑھا کر ایرانی تیل ہتھیانا چاہتا تھا تو دوسری طرف شاہ ایران سے اسرائیل کے لئے مکمل تعاون چاہتا تھا۔لہذاجب 1948 میں غاسب اسرائیل نے عربوں کو شکست دے کر فلسطینیوں کو ہجرت کرنے پہ مجبور کیا اور انکی زمینوں پر اسرائیل نے قبضہ کیا تو امام خمینی نے ایک بیان جاری کیا کہ:فلسطین کو دوبارہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔۔فرمایاکسی بھی کام کے لئے پہلے اس پر غور وفکر ضروری ہے۔اگر ہماری روح کمزور ہو تو ہم کچھ بھی نہیں کرسکتے۔اگر ہماری روح ضعیف رہی ہمارے دل مضبوط نہ رہے تو ہم کچھ نہیں کرسکتے۔اپنی روح کو مضبوط بناو،اپنے دلوں کو طاقتور بناو،خدا سے لو لگاو۔۔۔یہ تمام دعائیں جو وارد ہوئی ہیں کہ صرف اسی سے لو لگاو کیونکہ وہی مرکز قدرت ہے۔۔۔
ایک طرف شاہ ایران اسرائیل سے نہ صرف سفارتی بلکہ تجارتی تعقات بھی قائم کررہے تھے۔News Week اپنی رپورٹ میں بتاتے ہیں کہ:
"Thus, for example, Israel purchased a significant portion — and in some years all — of its oil from the Shah’s regime, while Iran used Israel as a middleman to sell its oil to third countries. The alliance over oil required that Israel and the Shah ensure the safety of shipping routes.”

مزید پڑھیے

Most Popular