Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

گلبدین حکمت یار 3 روزہ دورے پر پیر کو پاکستان آئینگے

افغانستان کے سابق وزیراعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار پیر کو پاکستان آئیں گے۔ خیال رہے کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب افغانستان میں امن کے لیے حکومت اور طالبان مذاکرات میں مصروف ہیں اور ساتھ ساتھ لڑائی بھی جاری ہے، امریکا وقت سے پہلے اپنی فوج کو افغانستان سے نکالنا چاہتا ہے، جس کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد بار اعلان کرچکے ہیں کہ ہم اپنی فوج کو امریکا واپس بلا لیں گے۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے نمائندہ خصوصی محمد صادق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں لکھا کہ حزب اسلامی کے سربراہ اور افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار تین روزہ دورے پر پیر کو پاکستان پہنچیں گے، ان کا یہ دورہ 19 سے 21 اکتوبر تک ہوگا۔
محمد صادق نے اپنے ٹویٹر پر مزید لکھا کہ دورہ پاکستان کے دوران حزب اسلامی افغانستان کے سربراہ وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، صدر عارف علوی، وزیراعظم عمران خان، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر سے ملاقات کریں گے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید لکھا کہ گلبدین حکمت یار اپنے دورے کے دوران تھنک ٹینک سے خطاب اور سینیئر صحافیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل افغان قومی مفاہمتی کونسل کے سربراہ عبد اللہ عبد اللہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں تھیں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular