Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

کوہ سلیمان پر چار چھوٹے ڈیمز کی تعمیر کیلئے ابتدائی کام شروع کرنیکی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا، جس میں کوہ سلیمان کے پانی کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے چھوٹے ڈیمز بنانے پر غور کیا گیا۔ وزیراعلی ٰ پنجاب نے 4 اسمال ڈیمز پر ابتدائی کام شروع کرنے کی منظوری دے دی اور کہا کہ پانی کے ذخیرے کے لیے چھوٹے ڈیم بنانا وقت کی ضرورت ہے، پنجاب حکومت چھوٹے ڈیمز کے لیے مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کی رود کوہیوں میں ہر سال لاکھوں کیوسک پانی ضائع ہوتا ہے، پانی کو محفوظ بنانے اور استعمال کے لیے اسمال ڈیمز کا منصوبہ اہمیت کا حامل ہے۔ چھوٹے ڈیموں کی تعمیر سے پسماندہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی میسر آئے گا، پہلے مرحلے میں 4 اسمال ڈیمز کی تعمیر کے لیے ٹیکنیکل اسٹڈی جاری ہے۔ سیکریٹری آبپاشی نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسمال ڈیمز کی تعمیر کے اہم امور سے آگاہ کیا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular