
کراچی: کراچی پولیس نے اسٹیل ٹاؤن میں کارروائی کرکے دہشت گرد تنظیم تحریک طالبان پاکستان سجناں گروپ کے 2 دہشت گرد گرفتار کرلئے، دہشت گردوں کے قبضے سے شارٹ مشین گن، دستی بم، ایمونیشن اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا، دہشت گرد سیف اللہ عرف محسن اور حضرت بلال عرف بلال افغانستان سے تربیت یافتہ ہیں، دونوں بھتہ خوری سمیت ڈکیتیوں کی درجوں واداتوں میں ملوث تھے، اور منگھوپیر سے ٹی ٹی پی کے نام پر بھتہ لے کر سجناں گروپ کے کمانڈر فخرالدین عرف ملنگ کے حوالے کرتے تھے، اور منگھوپیر میں نوجوانوں کو ٹی ٹی پی میں شامل ہونے کیلئے ذہن سازی کرتے تھے۔


































