Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

کراچی: ملی یکجہتی کونسل کا اجلاس؛ توہین آمیز خاکوں اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی پر زور مذمت

ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت قباءآڈیٹوریم میں مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر کی زیر صدارت اتحاد امت، وقت کا تقاضا کے موضوع پر منعقد کی گئی کل جماعتی کانفرنس میں شریک ملک کی مختلف مذہبی جماعتوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پاکستان دیگر ممالک کی حکومتوں کے تعاون سے اسلامی وزرائے خارجہ کی کانفرنس (OIC ) اور اقوام متحدہ کے ذریعے بین الاقوامی سطح پر تحفظ ناموس رسالت(ص) کو یقینی بنانے کےلئے قانون سازی کےلئے بھرپور کام کرے۔
کانفرنس میں فرانس میں شائع ہونے والے توہین آمیز خاکوں و مواد اور ناروے و سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کی پر زور مذمت کی گئی اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ ناروے سوئیڈن و فرانس کی حکومتوں پر دبائو ڈالا جائے کہ وہ اپنے ہاں شائع ہونے والے جرائد اور ان سے وابستہ افراد کو توہین آمیز خاکوں کی اشاعت اوردل آزار واقعات کو روکے، ان کی حمایت میں صدر فرانس کے حالیہ بیان کی بھرپور مذمت کرے اور واپس لینے کا پر زور مطالبہ کرے تاکہ مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے۔
ملک بھر کے تمام مسالک کے علماءو مشائخ سے اپیل کی گئی کہ اس میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں، اے پی سی میں موجود تمام مسالک کے علماء نے انبیاءعلیھم السلام، امھات المومنین(رضہ)، اہلبیت اطہار(ع)، صحابہ کرام(رضہ) اور مقدسات دین کے احترام کو فروغ اور ان کی اہانت سے اظہار برات کیا۔
اجلاس میں علامہ ناظر عباس تقوی، جناب ثاقب اکبر، لیاقت بلوچ، اسد اللہ بھٹو، قاضی احمد نورانی ، مولانا عمر صادق، عقیل انجم قادری، حافظ محمد سلفی، علامہ سید باقر عباس زیدی، حافظ نصراللہ،صاحبزادہ احمد عمران، صابر ابو مریم، مولانا عارف رشید،مولانا عبدالوحید، مولانا جعفر تھانوی، سید صادق رضا تقوی، مولانا قرۃ العین عابدی، نثار احمد قلندری، محمد رضوان، صادق جعفری، عبدالخالق فریدی سمیت مختلف 16 جماعتوں کے قائدین و مشائخ و علمائے کرام نے شرکت کی۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular