Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے

افغان مفاہمتی کونسل کےچیئرمین ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انتہائی اہم دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔ عبداللہ عبداللہ وزیراعظم، صدر مملکت سمیت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ڈاکٹر عبداللہ عبداللہ انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز سے بھی خطاب کریں گے۔ افغان مفاہمتی کونسل کے چیئرمین 3 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہیں۔ ان کے دورے میں افغان امن عمل کے تناظر میں بات ہوگی اور دو طرفہ تعلقات اور عوامی سطح پر روابط مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
عبداللّٰہ عبداللّٰہ کے ہمراہ اسلام آباد آنے والے وفد میں افغان مفاہمتی کونسل کے اہم ارکان بھی شامل ہیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقات بھی ڈاکٹر عبداللّٰہ عبداللّہ کے شیڈول کا حصہ ہیں۔ پاکستان روانگی سے قبل انہوں نے ٹویٹ کیا کہ اس دورے سے دونوں فریقین کو دوحہ میں ہونے والے افغانستان امن مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے لکھا مجھے امید ہے کہ اس دورے سے ہر سطح پر باہمی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہوگا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular