Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

پوری قوم پاکستان کو خودمختار اور امریکی ڈکٹیشن سے آزاد دیکھنا چاہتی ہے، علامہ ناصر عباس جعفری

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ پوری قوم پاکستان کی خودمختار ریاست کو امریکی ڈکٹیشن سے آزاد دیکھنا چاہتی ہے، سرحد پار انسداد دہشت گردی کے لیے امریکا کو اڈوں کی فراہمی پر وزیر اعظم کا موقف پوری قوم کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے، موجودہ حکومت کو اپنے اس جاندار اور جراتمندانہ فیصلے پر ثابت قدم رہنا ہو گا، مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ وطن عزیز کو عدم استحکام ، خانہ جنگی اور بدامنی کا شکار دیکھنا ملک دشمن عناصر کا خواب ہے، ریاستی ادارے اور موجودہ حکومت ایک پیج پر رہ کر ملک دشمنوں کے عزائم اور خدشات کو خاک میں ملا سکتے ہیں، شرپسند عناصر شرپسندی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے، محرم الحرام کے دوران حالات کو خراب کرنے کی دانستہ کوشش کی جاتی ہے، عالمی حالات کے تناظر میں اس بار زیادہ محتاط رہنے کی ضرورت ہے، تمام طبقات کو محرم الحرام کے دوران نواسہ رسول کے غم کو مقدم رکھتے ہوئے فرقہ وارانہ اور اشتعال انگیز گفتگو سے اجتناب کرنا ہو گا، مذہبی منافرت کا پرچار کرنے والے چاہے ان کا تعلق کسی بھی مکتبہ فکر سے ہو ملک و قوم کے دشمن ہیں،انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیئے کہ محرم الحرام کے دوران عزاداری کے پروگراموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کریں اور ہماری عبادات پر قدغن لگانے کے غیر آئینی اور شدت پسندانہ قدام سے باز رہیں۔قومیت کی تشکیل میں سب سے بڑی رکاوٹ شدت پسندی ہے۔انہوں نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم کے نام پر مخصوص عقائد کا پرچار ناقابل قبول ہے، اس فیصلے کو کسی طور قبول نہیں کیا جائے گا۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular