
پاک فوج نے شمالی وزیر ستان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو انتہائی مطلوب دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز خبر دی کہ سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بویہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر آپریشن کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ ایک کو گرفتار کرلیا۔


































