ابوجا میں اسلامی تحریک کے سیکڑوں حامیوں کی آیت اللہ زکزاکی کی سالگرہ پر ریلی، فورسز نے مظاہرین کو روکنے کیلئےاندھا دھند گولیاں چلادیں
امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب شیخ زکزاکی کی رہائی میں رکاوٹ ہیں، حکومت دباو ¿ کی وجہ سے شیخ زکزاکی کو اسپتال بھی منتقل نہیں کر رہی، رہنما
ابوجا(نیوز ڈیسک) نائیجیریا میں سیکورٹی فورسز ایک بار پھر شیعہ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور کئی زخمی ہوگئے، دارلحکومت ابوجا میں اسلامی تحریک کے سیکڑوں حامیوں نے آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی سالگرہ پر ریلی نکالی، مظاہرین مارچ کرتے ہوئے میتاما کے علاقے میں انسانی حقوق کمیشن کے سامنے پہنچے، وہ شیخ ابراہیم کی رہائی کے حق میں نعرے لگارہے تھے، فورسز نے مظاہرین کو روکنے کیلئے ان پر اندھا دھند گولیاں چلادیں جس سے ایک شخص شہید اور کئی زخمی ہوگئے، پولیس نے الزام لگایا ہے کہ مظاہرین نے سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور پولیس پر پتھراو ¿ کیا،اسلامی تحریک کے ترجمان ابراہیم موسیٰ نے کہا کہ پولیس نے پرامن مظاہرین پر گولیاں چلائیں، ادھر جوس شہر میں شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے شیخ آدم احمد سوھو نے انکشاف کیاہے کہ امریکا، اسرائیل اور سعودی عرب اسلامی تحریک نائیجیریا کے رہنما آیت اللہ ابراہیم زکزاکی کی رہائی میں رکاوٹ بن گئے، شیخ آدم احمد سوھو نے کہا کہ آیت اللہ زکزکی اور ان کی اہلیہ کو جیل میں انتہائی خراب صورتحال کا سامنا ہے جبکہ ان دونوں کی جسمانی حالت بھی ٹھیک نہیں، حکومت نائیجیریا سعودی عرب، امریکا اور اسرائیل کے دباو ¿ کی وجہ سے شیخ زکزاکی کو اسپتال بھی منتقل نہیں کر رہی جبکہ ڈاکٹروں کو بھی بمشکل ان کے معائنے کی اجازت دی جارہی ہے، شیخ آدم احمد سوھو نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ آیت اللہ ابراہیم زکزکی اور ان کی اہلیہ کی جان بچانے اور انہیں جیل سے رہا کرانے کی غرض سے حکومت نائیجیریا پر دباو ¿ ڈالیں، آیت اللہ ابراہیم زکزکی 2015 سے فوج کی حراست میں ہیں اور ان کے خلاف جھوٹے مقدمے کی سماعت بھی بار بار ملتوی کی جاتی رہی ہے۔۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- نائیجیریا: فورسز پھر شیعہ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، ایک شہید،…
نائیجیریا: فورسز پھر شیعہ مظاہرین پر ٹوٹ پڑی، ایک شہید، کئی زخمی
-
Ilyas - اپریل 1, 2021
- بین الاقوامی خبریں
- 19
- 0 minute read


































