Fri Oct 16, 2026

ایران کی سخت دھمکی، دشمن کے مفادات اور اثاثے بھی نشانے پر ہوں گے امریکی فوج کے ایران کے خلاف ممکنہ حملوں کے لیے نئے منصوبے تیار صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان

روزانہ کی خبریں

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے جلوس عزا و عزاداری پر پابندی، متعدد عزادار گرفتار

مقبوضہ کشمیر کے بڈگام، گنڈ حسی بٹ اور سرینگر کے مرکزی جلوسوں پر قابض بھارتی افواج نے بدستور پابندی عائد کی۔ 8 محرم الحرام کو شہر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے تعزیہ کے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران 30 کے قریب عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ شہر سرینگر کے پائین علاقوں کو سول لائنز علاقوں سے ملانے والی سڑکوں کو بند کیا گیا تھا۔ کسی بھی گاڑی کو شہر کے اندرونی علاقوں سے لالچوک، ڈلگیٹ، یا بٹہ مالو کی طرف جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ قابض فورسز نے ڈلگیٹ میں واقع حیدریہ ہال جہاں ماتمی جلوس کو اختتام پذیر ہونا تھا، کی طرف جانے والی سڑکوں کو خاردار تاروں سے سیل کر دیا تھا۔ سخت ترین بندشوں کے باوجود جلوس عزاء برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن پولیس نے عزاداروں کا راستہ روکا، جس دوران کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔
عزاداروں نے ڈلگیٹ کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس یہاں پر گرفتاریاں عمل میں لائی۔ وومنز کالج کے نزدیک بھی چند عزادار جمع ہوئے اور نعرے لگائے، تاہم وہ بعد میں منتشر ہوگئے۔ یہاں نصف درجن کے قریب عزاداروں کو گرفتار کیا گیا۔ نماز جمعہ کے بعد ڈلگیٹ سے بھی ماتمی جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم پولیس نے اس کو ناکام بناتے ہوئے کئی ایک عزاداروں کو گرفتار کر لیا۔ اس سے قبل گنڈ حسی بٹ اور بڈگام میں عزاداروں نے آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ قابض فورسز نے عزاداروں پر شیلنگ اور آنسو گیس کا بے تحاشہ استعمال کیا اور گنڈ حسی بٹ میں عزاداروں کو گرفتار کرکے ان پر کالے قوانین کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔

مزید پڑھیے

Most Popular