Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی بھارتی کوشش ناکام

بھارت نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی کوشش کی، جس کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے یکطرفہ طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اور ایجنڈے میں تبدیلی 15 رکنی کونسل کے متفقہ فیصلے سے ممکن ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی مندوب نے سیکیورٹی کونسل کے ایجنڈے سے مسئلہ کشمیر کو نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے بعض پرانے ایجنڈا آئٹم مستقل ہٹائے جائیں۔ ذرائع کے مطابق بھارت مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے میں مسلسل ناکام ہورہا ہے۔
واضح رہے کہ ایجنڈا آئٹم اس وقت ہٹایا جاسکتا ہے جب فریقین کے درمیان طے مسئلہ حل ہوجائے۔ اطلاعات ہیں کہ بھارت نے رواں ہفتے کے آغاز پر پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ ایک وفد موجود ہے جو بار بار خود کو بین الاقوامی امن میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن بدقسمتی سے یہ تسلیم کرنے میں ناکام ہے کہ یہ عالمی سطح پر بین الاقوامی شدت پسندی کا مرکز ہے۔ اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کا کہنا تھا کہ یہ وفد کونسل میں فرسودہ ایجنڈے کے آئٹم پر تبادلہ خیال کرنے پر زور دیتا ہے جسے تمام معاملات کے لئے مستقل طور پر کونسل کے ایجنڈے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔ خیال رہے مسئلہ کشمیر پر سلامتی کونسل 16 قراردادیں پاس کر چکی ہے اور پاکستان مسلسل سلامتی کونسل میں جموں و کشمیر کے معاملے پر بات چیت کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular