Fri Oct 16, 2026

صدارتی محل پر یمنی فوج کا میزائل حملہ، 2 سکیورٹی اہلکار ہلاک، متعدد زخمی ایران کیخلاف جنگ یورپ کو 100 ارب یورو سے زائد میں پڑ گئی، اسپین کے وزیرِاعظم کا بڑا انکشاف نیتن یاہو کیخلاف قانونی کارروائی ہونی چاہیے، ناوے پلے سعودی ایئرپورٹس پر یمنی حملوں میں 19 افراد ہلاک، 364 زخمی آذربائیجان میں اجلاس، اسرائیلی صدر کی تقریر کے دوران 12 ممالک کا واک آؤٹ ایران سے جنگ کے باعث ہر امریکی گھرانے کو اوسطاً 2 ہزار ڈالر کا نقصان پہنچا، موڈیز ایران کا مطالبات کی منظوری تک امریکا کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کا اعلان اسرائیل کا امریکا سے 12 جدید اپاچی جنگی ہیلی کاپٹر خریدنے کا معاہدہ امریکا میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ریکارڈ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام متعارف کروادیا اردن پر میزائل حملوں میں 200 امریکی فوجی ہلاک ہوئے، ایرانی جنرل حزب اللہ کا اسرائیلی حملوں میں تباہ گھروں کے مالکان کو معاوضہ دینے کا اعلان ترک صدر اردوان سے جو کہوں وہ وہی کریں گے، امریکی صدر امریکا ایران پر زمینی حملے کی جرات نہیں کرے گا، جنرل محمد رضا نقدی

روزانہ کی خبریں

مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا، اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جا سکتا، بے شک دنیا اسرائیل کو تسلیم کرے، جب تک فلسطین ایسا نہیں کرے گا، کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ ایک ٹی وی انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، جب بھی کوئی ملک اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کر رہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیئے، کیونکہ قائداعظم(رح) شروع سے اُن کے ساتھ کھڑے ہوئے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی سیاست پر بھی گفتگو کی اور ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا صرف ایک ایجنڈا ہے اور وہ ہے اپنی کرپشن کو بچانا، اپوزیشن صرف این آر او چاہتی ہے، نواز شریف کوشش کریں گے کہ واپس نہ آئیں، ہم نواز شریف کو واپس لانے کی کوشش کریں گے، ان کے کیس بند نہیں کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کراچی کے لوگوں کو مردم شماری پر شک ہے اور ان کے تحفظات درست ہیں۔ کراچی ترقی نہیں کرتا کیونکہ حکومت دیہی سندھ سے ہوتی ہے اور فنڈ ان کے پاس ہوتے ہیں۔ پنجاب کی سیاست سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں بھی کچھ لوگ وزیراعلیٰ بننا چاہتے ہیں۔ عثمان بزدار کی صرف ایک کمزوری ہے کہ میڈیا پر خود کو پروموٹ نہیں کرسکے، عثمان بزدار اپنی پبلسٹی پر شہباز شریف کی طرح اربوں روپے خرچ نہیں کرتے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر انٹرنیشنل کرمنل کورٹ بھی جا سکتے ہیں۔

مزید پڑھیے

Most Popular