Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

مجلس وحدت مسلمین کا آزاد کشمیر کے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان

 سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اجلاس میں انتخابات میں حصہ لینے کی منظوری ، شعبہ سیاسیات کو بھی خصوصی ہدایات جاری
انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اصولی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کیا ،ایم ڈبلیوایم کے منشور کو مختلف مکاتب فکر میں یکساں مقبولیت حاصل ہے،علامہ راجہ ناصرعباس
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مجلس وحدت مسلمین نے آزاد جموں کشمیر کے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا، سربراہ ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی زیر صدارت اجلاس میںانتخابات میں حصہ لینے کی منظوری دی گئی ، اجلاس میں ریاستی امور کے حوالے سے طویل گفت و شنید کے بعد علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو پاکستان میں ملت مظلوم کے سیاسی استحکام اور وقار کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہی ہے،اپنی قوم کی ہر سطح پر نمائندگی ہماری اولین ترجیح رہی ہے،یہی وجہ ہے کہ ملک کے قومی، صوبائی ، بلدیاتی اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں ہم نے کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا اور شبانہ روز کاوشوں سے اپنی سیاسی اہلیت کو ثابت کیا ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے متوقع انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ اصولی اور زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے،مجلس وحدت مسلمین کے اتحاد و اخوت کے منشور کو تمام مکاتب فکر میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس جماعت کو مختلف مکاتب فکر میں یکساں مقبولیت حاصل ہے، آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی کو ترتیب دینے کے لئے ایم ڈبلیو ایم کے شعبہ سیاسیات کو بھی خصوصی ہدایات جاری کردی گئیں، مجلس وحدت مسلمین ریاست آزاد جموں کشمیر کے سیکریٹری جنرل علامہ تصور جوادی اور پارلیمانی کمیٹی کے اراکین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ وہ انتخابات میں بہترین نتائج کے حصول کے لیے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular