Sun Oct 11, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

ماہ ربیع الاول اتحاد امت کے طور پر منایا جائےگا، ملی یکجہتی کونسل

نیشنل پریس کلب میں ملی یکجہتی کونسل کے صدر محترم ڈاکٹر ابوالخیر زبیر نے مرکزی رہنماؤں کے ہمراہ ملک کے موجودہ حالات اور ماہ ربیع الاول کی آمد کے حوالے سے پر ھجوم پریس کانفرنس کی۔ پریس کانفرنس میں اعلان کیاگیا کہ کونسل کی جانب سے ملک بھر میں میں اتحاد امت اور میلاد کانفرنس منعقد کی جائیں گی۔ ربیع الاول کے مہینے کو اتحاد امت کے طور پر منایا جائےگا۔
انہوں نے علمائے کرام سے اپیل کی کہ اس ماہ کے ہر جمعہ کو اتحاد امت کے حوالے سے گفتگو کی جائے اور عوام کو بتایا جائے کہ ھم تمام مسالک کے لوگ اور علمائے کرام متحد ہیں ھم توھین و تکفیر اور فرقہ واریت کے خلاف ہیں اور اس مشن کو جاری رکھیں گے-
شیعہ علما کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری علامہ عارف حسین واحدی اور مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ تمام مسالک کے بزرگ اور جیّد علمائے کرام نے اسی اور نوے کی دھائی میں فرقہ واریت اور دھشتگردی کی سازش اور شرارت کو روکنے اور ملک میں اتحاد و وحدت قائم کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کی بنیاد رکھی اور کامیاب ترین ضابطہ اخلاق کا اعلان کیا جس سے فرقہ واریت کم ھوئی آج بھی ملک و قوم کی وحدت کے خلاف کچھ اندرونی شرارتی عناصر اور کچھ بیرونی سامراجی اور دشمن قوتیں ملک کو غیر مستحکم کرنے کے لئے فرقہ واریت پھیلانے کے لئے مسلسل سازشیں کر رھی ہیں مگر ھم سب عہد کر رھے ہیں کہ پہلے کی طرح آج بھی ھم سب میدان میں انہیں اسلاف اور بزرگان کے عزم اور جذبے کے ساتھ موجود ہیں اور فرقہ واریت،انتشار اور افتراق کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular