Sat Oct 10, 2026

آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع مکہ معاہدہ ، سعودی عرب کا دفاع کیا جائے گا: ترجمان پاک فوج آبنائے ہرمز میں کسی بیرونی طاقت کو مداخلت کا حق نہیں، جنرل احمد وحیدی حالیہ جنگوں میں فورسز کا امن و امان قائم رکھنے میں کردار بے مثال رہا، ولی امر مسلمین ترکیہ کا فوجی دستے سعودیہ بھیجنے سے انکار، مکہ معاہدہ پارلیمنٹ میں لایا جائیگا، وزیرخارجہ انصار اللہ کے حملے میں سعودی طیارہ تباہ

روزانہ کی خبریں

لاک ڈاﺅن میں بچے اپنا وقت کیسے گزاریں؟


پیارے بچو! آئیے کچھ بہترین طریقوں سے اپنے وقت کا بہترین استعمال کریں:
اللہ کی یاد میں اپنا وقت گزاریں
ایک مسلمان کے لئے یہ بات بالکل بھی زیب نہیں دیتی کہ وہ یہ سوچے میں خالی وقت میں کیا کروں؟ اس کے لئے خالی وقت میں کرنے کے لئے بہت کچھ ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس لاک ڈاﺅن میں آپ کو بہت ہی اچھا موقع دیا ہے کہ آپ اس کی یاد میں وقت گزار یں۔ ماہ رمضان کا مہینہ ہے تو آپ کو چاہئے نماز پابندی سے اوراول وقت میںپڑھیں۔ اگر آپ روزہ رکھ سکتے ہیں تو روزہ بھی رکھیں۔ اس سے آپ کا دن بہت ہی شاندار گزرے گا اور یقیناً آپ کو بہت سکون بھی ملے گا۔
ماں باپ کی خدمت کریں
ماں باپ دنیا کی وہ نعمتیں ہیں جن کا نعم البدل نہیں۔ لاک ڈاﺅن نے ہمیں بہت ہی اچھا موقع فراہم کیا ہے کہ ہم اپنے ماں باپ اور دادا دادی (بزرگوں)کی خدمت کریں۔ ہمیں معلوم ہے کہ ہم عام دنوں میں اپنے اسکول، ٹیوشن اور مدرسے کی وجہ سے یا دوسری مصروفیت کی وجہ سے اپنے بزرگوں کی خدمت نہیں کر پاتے ہیں۔ تو ایسے میں ہر شخص چونکہ اس وقت گھر میں ہے اس کو چاہئے کہ وہ اپنے بڑے بزرگوں کی خدمت کریں۔ ان سے اچھی باتیں سیکھیں اور اس پر عمل کرنے کی کوشش کریں۔
گھر کے کاموں میں مدد کریں
گھر کے کاموں میں اپنی امی کی مدد کریں ،مثلاً دسترخوان لگانے اوراٹھانے یا ڈائننگ ٹیبل صاف کریںیا اپنے میلے کپڑے واشنگ مشین میںخود ڈالئے۔یادرہے کہ جو بچے گھر کے کام میں ہاتھ بٹاتے ہیں وہ آگے چل کرخوداعتماد اور کامیاب انسان ثابت ہوتے ہیں۔
پڑھائی پر دھیان دیں
دوستوںیہ بہت ہی اچھا موقع ہے کہ اپنا ٹائم فضول چیزوں میں نہ لگا کر زیادہ سے زیادہ اپنی پڑھائی پر فوکس کریں۔اس وقت بیشتر امتحانات خاص طور سے بورڈ کے امتحانات تقریباً مکمل ہوچکے ہیں اور ان کے ریزلٹ بھی آگئے ہیں اور کچھ باقی رہ گئے ہیں۔ تو جن کے امتحانات باقی ہیں وہ امتحانات کی تیاری کریں اور ساتھ ساتھ آگے کی کلاسسز کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔ اور ایسے بچّے جو مقابلہ جاتی امتحان یا کمپٹیٹو ایگزامز کی تیاری کر رہے ہیں تو انہیں چاہئے کہ وہ اپنا وقت یہ سوچ کر کہ ابھی بہت وقت ہے برباد نہ کریں بلکہ وہ نصاب کو بار بار یاد کریں۔ پڑھائی کا شیڈول بنائیں اور اس کے مطابق اپنی پڑھائی کریں۔ دن میں تقریباً تین گھنٹے اور شام میں بھی تین گھنٹہ پڑھائی کریں۔
انٹرنیٹ پر اپنا قیمتی وقت ضائع نہ کریں
آج کل ٹائم پاس کرنے کا سب سے اچھا ذریعہ موبائل فون ہے۔ اکثر لوگ انٹرنیٹ پر مختلف شوز دیکھ کر سوشل میڈیا خاص طور سے فیس بک، واٹس ایپ وغیرہ پر اپنا قیمتی وقت برباد کر رہے ہیں۔ گھر کے بڑے اپنے بچوں کو دین کی باتیں بتائیں خود بھی سیکھیں۔ انٹرنیٹ کا صحیح استعمال بچوں کو سکھائیں۔ انٹرنیٹ پر کئی کارآمد چیزیں بھی ہوتی ہیں لہٰذا س کے ذریعے بچوں کے وقت کا صحیح استعمال کریں۔
انٹرنیٹ کو پڑھائی کیلئے استعمال کریں
انٹرنیٹ نے ہر چیز کو بہت آسان کردیا ہے۔ پوری دنیا کو آپ کی مٹھی میں لا کر رکھ دیا ہے۔ آپ اچھی سے اچھی چیز اور بری سے بری چیز اس انٹرنیٹ کے ذریعہ حاصل کرسکتے ہیں۔ ایک بچہ اگر یہ سوچ رہا ہے کہ جب اسکول کھلیں گے، کوچنگ سینٹر کھلیں گے اسی وقت پڑھیں گے ابھی خالی وقت ہے ٹائم پاس کرتے ہیں تو آپ بہت بڑی غلطی پر ہیں۔ ہمیں نہیں معلوم لاک ڈاﺅن کب تک رہے گا۔ حکومت دوسرے شعبے جو انسانی زندگی کے لئے ضروری ہیں ان میں ڈھیل دے رہی ہے لیکن تعلیمی شعبے میں آپ کے لئے آن لائن پڑھانے کا بندوبست کر رہی ہے۔ تو انتظار کس بات کا…. کیا اپنا قیمتی وقت ایسے ہی ضائع کرتے رہیں گے؟ نہیں بالکل نہیں۔ اس کے علاوہ یوٹیوب پر سینکڑوں ایسے چینلز ہیں جو کو بہتر انداز میں پڑھاتے ہیں۔
کتاب، پین ،کاپی کو اپنا ساتھی بنائیں
کتابیں انسان کی بہترین دوست ہیں۔ اگر آپ کے پاس خالی وقت ہے تو آپ بہترین کتابوں کا بھی مطالعہ کر سکتے ہیں۔ کتاب میں لکھی ہوئی اچھی باتوں کو آپ ایک بیاض میں لکھ سکتے ہیں۔ یہ آگے چل کے آپ کے کام آسکتی ہے۔ آپ کتاب میں لکھے ہوئے مشکل الفاظ کو ایک بیاض میں لکھ سکتے ہیں اور بعد میں اس کا معنی تلاش کرکے لکھ سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کی ذاتی لغت تیار ہو جائے گی۔
کھیل بھی ضروری ہے
کھیل ہمیں بہت کچھ سکھاتے ہیں اس لئے کھیلنا کودنا بھی ضروری ہے۔ یہ ہماری جسمانی و ذہنی صحت کے لئے بہترین ہوتا ہے۔ فی الحال باہر نہیں جاسکتے اس لئے انڈو گیمز کھیلئے، جیسے کیرم، لوڈو وغیرہ۔
یہ تھے کچھ ضروری اور بہترین نکات، جو آپ کو آپ کے خالی وقت کے بہتر استعمال میں مدد کر سکتے ہیں تو آپ کو چاہئے کہ ان پرعمل کریں اوراپنے وقت کا بہترین استعمال کریں۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular