لین دین جرم قرار،صہیونی ریاست جرائم کی حدیں پارکرچکی ہے،الاسیر
مقبوضہ بیت المقدس(نیوز ڈیسک) اسرائیل نے اسرائیلی جیلوں میں قید یا آزاد ہونیوالے فلسطینیوں اور شہدا لے لواحقین سے ہر قسم کے لین دین کو جرم قرار دے دیا، نئے اسرائیلی قانون کا اطلاق 9 مئی سے ہو گا، فلسطینی قیدیوں کے دیکھ بھال کے ادارے مرکز الاسیر نے اسرائیلی قانون کو نئی سازش قرار دیا ہے اور فلسطینیوں سے کہا ہے کہ وہ سازش کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار رہیں، صہیونی حکومت فلسطینی قوم کے خلاف اپنے گھناؤنے جرائم کے ارتکاب میں تمام حدیں پار کر چکی ہے اور اب وہ نئے قانون کے ذریعے فلسطینی قیدیوں کے حقوق کو بھی پامال کر نا چاہتی ہے، الاسیر نے انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے غاصب صہیونی حکومت کے انسانیت سوز اقدامات کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- فلسطینی قیدیوں اور لواحقین کیخلا ف نئی سازش تیار
فلسطینی قیدیوں اور لواحقین کیخلا ف نئی سازش تیار
-
Ilyas - مئی 1, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 13
- 0 minute read


































