
فلسطینی سرزمین پر نیا دفاعی توازن فلسطین کی جغرافیائی سالمیت ، مغربی کنارے، استقامتی محاذ اور اس کے میزائل پاور پر مبنی ہے، شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ اپنے سربراہ کے حکم کے مطابق، سربلند و دلیر فلسطینی استقامتی محاذ کے ساتھ کھڑی ہے، جہاد اسلامی اور حماس کے نمائندوں کیساتھ ملاقات
بیروت (نیوز ڈیسک)حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ آج فلسطینی سرزمین پر ایک نیا دفاعی توازن قائم ہو رہا ہے ،لبنان میں جہاد اسلامی اور حماس کے نمائندوں کیساتھ ملاقات میں شیخ نعیم قاسم نے کہا کہ فلسطینی سرزمین پر ایک نیا دفاعی توازن فلسطین کی جغرافیائی سالمیت ، مغربی کنارے اورغزہ میں استقامتی محاذ کے گروہوں اور میزائل پاور پر مبنی ہے، اسرائیل کو جان لینا چاہئے کہ فلسطینی عوام اپنی سرزمین کے بالشت بھر حصے کو بھی دشمن کے قبضے میں باقی رہنے نہیں دینگے ، حزب اللہ اپنے سربراہ سید حسن نصراللہ کے حکم کے مطابق، سربلند و دلیر فلسطینی استقامتی محاذ کے ساتھ کھڑی ہے، فلسطینی قوم ایک ایسی عظیم قوم ہے، جس نے غاصب صیہونی رڑیم جیسے دشمن کے مقابلے میں بھی انتہائی شرافت مندانہ موقف اپنا رکھا ہے شیخ نعیم قاسم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آج فلسطین کی حمایت کا دعویٰ کرنے والے ہر شخص کو چاہیئے کہ وہ فلسطینی استقامتی محاذ کے ساتھ آ کھڑا ہو کیونکہ آج فلسطین کو بیانات اور تقریروں کی بجائے جہاد، شہادت اور عملی مدد کی ضرورت ہے۔


































