سحر کا وقت ایک ہی ہے، افطار میں شیعہ دس منٹ کے فرق سے روزہ کھولتے ہیں
لاہور (پ ر) وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ فقہ جعفریہ اور فقہ حنفیہ کے پیروکاروں کے درمیان سحری میں دس منٹ فرق کی بات درست نہیں،یہ فرق صرف افطار کے وقت ہوتا ہے مختلف میڈیا ہاؤسز افطا ر و سحر کے مختلف اوقات پیش کررہے ہیں جو غلط ہے، ترجمان کا کہنا تھا کہ سحری کے اوقات میں فقہ جعفریہ اور فقہ حنفیہ میں کوئی فرق نہیں،اہل تشیع صرف احتیاط کے طور پر تین سے چار منٹ پہلے کھانا پینا بند کرتے ہیں،جسے غلط طور پر سمجھا کر عمل کیا جارہا ہے افطاری کے وقت غروب شرعی، غروب آفتاب کے تقریباً دس منٹ بعد ہوتا ہے، جس کا فرق اہل سنت برادران سے اہل تشیع کرتے ہیں، اسے سحر کیلئے بھی فارمولے کے طور پر استعمال کرنا درست نہیں،انہوں نے میڈیا ہاؤسز سے اپیل کی کہ اس پریس ریلیز کے ساتھ بھیجا گیا کیلنڈر مستند ہے، اسے شائع اور نشر کیا جائے۔


































