Sun Oct 11, 2026

یمن کے انتقامی حملوں کا خوف: متعدد ایئرلائنز نے سعودی عرب کے لیے پروازیں معطل یا منسوخ کر دیں خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، صدر مملکت نے سمری پر دستخط کردیے ریاض ایئرپورٹ پر انصار اللہ کا حملہ، 12 افراد ہلاک، 306 زخمی، پروازیں منسوخ ٹرمپ نوبیل انعام نہ ملنے کی رسوائی پر شدید برہم، انعام کمیٹی اور ناروے پر تنقید خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کے خلاف کارروائی آبنائے ہرمز تک محدود نہیں رہے گی، پاسدارانِ انقلاب آئی سی سی نے امریکی پابندیاں مسترد کر دیں امریکا نے عالمی فوجداری عدالت پر پابندیاں عائد کردیں امریکی حکام تہذیبی جنگ کا بیانیہ بنانے سے قبل ماضی کے واقعات کا مطالعہ کریں، محسن رضائی ٹرمپ نے ایران سے جنگ چھیڑ کر امریکا کو رسوا کیا، امریکی سینیٹر گلگت بلتستان کے وسائل پر کسی بیرونی طاقت کو اثر انداز نہیں ہونے دیں گے، مرکزی انجمن امامیہ ٹرمپ کی پھر رسوائی، امن کا نوبل انعام انسانی حقوق کی وکیل ناوی پلے کے نام آبنائے ہرمز میں ایل پی جی گیس بردار جہاز پر حملہ، آگ لگ گئی پاکستان ہر خطرے کے مقابلے میں سعودی عرب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا رہے گا، وزیراعظم سعودی عرب انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ایک بار پھر ماضی کے دلدل میں داخل ہو چکا ہے، نیویارک ٹائمز طویل جنگ کیلئے اسلحے کی وافر پیداواری صلاحیت موجود ہے، ترجمان ایرانی وزارت دفاع

روزانہ کی خبریں

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع

فرانس میں گستاخانہ خاکوں کیخلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔ لیگی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے فرانسیسی سفیر کو فوری ملک بدرکرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے فرانس کیساتھ سفارتی تعلقات فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ کا قرارداد میں کہنا تھا کہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد میں ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کا ایوان فرانسیسی صدر کے رویے پر شدید غم و غصہ کا اظہار کرتا ہے۔ فرانس میں لگائے توہین آمیز خاکوں کی وجہ سے تمام مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ فرانسیسی صدر کے اشتعال انگیز رویے کا نوٹس لیا جائے۔

[DISPLAY_ULTIMATE_SOCIAL_ICONS]

مزید پڑھیے

Most Popular