
کراچی :سندھ ہائیکورٹ نے غیر اخلاقی مواد نشر کرنےپر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹک ٹاک پر پھر پابندی لگادی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی کو حکم دیاہےکہ ٹک ٹاک کے آپریشن کو معطل کردیں، عدالت نےٹک ٹاک، ڈپٹی اٹارنی جنرل ،چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اور وزارت اطلاعات و نشریات سمیت دیگر مدعاعلہیان کو 8جولائی کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جوابات طلب کرلیے ہیں۔


































