غرب اردن کو ضم کیا توفلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچے گا،روس
ماسکو(نیوز ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اپنے منصوبے کے مطابق غربِ اردن کے بعض حصوں کو ضم کیا تو اس سے ایک آزاد اور قابل عمل فلسطینی ریاست کے قیام کے امکانات کو نقصان پہنچے گا، وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان ماریہ زخروفا نے نیوزکانفرنس میں اس تشویش کا اظہار کیا ہے، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فروری میں کہا تھا کہ ان کی حکومت نے دریائے اردن کے مغربی کنارے میں واقع ان علاقوں کے نقشوں کی تیاری شروع کردی ہے جنھیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ”صدی کی ڈیل“ کے مطابق صہیونی ریاست میں ضم کیا جائے گا۔
- Home
- خبریں
- بین الاقوامی خبریں
- غرب اردن کو ضم کرنے کی اطلاعات پر رو س…
غرب اردن کو ضم کرنے کی اطلاعات پر رو س کو بھی تشویش
-
Ilyas - اپریل 23, 2020
- بین الاقوامی خبریں
- 11
- 0 minute read


































